121
نئی دہلی:صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے قومی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد شامی کو ارجن ایوارڈ سے نوازا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں محمد شامی کی زبردست کارکردگی کے بعد بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ نے محمد شامی کے نام کی سفارش کی تھی، انہوں نے ورلڈ کپ 2023 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے صرف 7 میچز میں 24 وکٹیں حاصل کیں تھی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایوارڈ سے قبل بات کرتے ہوئے محمد شامی نے کہا کہ یہ ایک خواب جیسا ہے، زندگی گزر جاتی ہے اور لوگ یہ ایوارڈ نہیں جیت پاتے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
2023 میں کل 26 ایتھلیٹس کو ان کی زبردست کارکردگی کے لیے ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا، کھیل رتنا ایوارڈ کے بعد ارجن ایوارڈ بھارت میں کھیلوں کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔