Jharkhand

پٹھان تنظیم نے نو تعینات تین قاضیوں کو اعزاز سے نوازا

73views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 6مئی: پٹھان تنظیم نے جھارکھنڈ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ تین شہر قاضیوں کو اعزاز سے نوازا۔ ہند پیڑھی سیکنڈ سٹریٹ میں واقع تنظیم کے مرکزی دفتر میں قاری انصار قاسمی، مولانا ناصر الدین فیضی اور حافظ ابوالکلام کو مومنٹوں، سند اور پگڑیاں پیش کر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر ایوب راجہ خان، نائب صدر وسیم خان ببلو، سیکرٹری شہزاد ببلو، جوائنٹ سیکرٹری رضوان خان اور خزانچی توصیف خان، سینئرصحافی حاجی فیروز جیلانی، عتیق الرحمن، معراج گدی، شکیل احمد، عمران بابو، ہیرا بھائی، محمد شعیب، علیم خان، منظر جاوید،ایڈووکیٹ اظہر خان، نوشاد گجر، شمشو خان، اشفاق ببلو اور سجاد ادریسی سمیت بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہر قاضیوں نے کہا کہ پٹھان تنظیم ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے۔ آج کی یہ تقریب اس بات کی گواہ ہے! اس موقع پر تنظیم کے صدر ایوب راجہ نے کہا کہ جھارکھنڈ حکومت نے بڑی تعداد میں قاضی مقرر کیے ہیں جس کی وجہ سے نکاح اور شادیاں آسان ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں غیر ضروری اخراجات اور ناچ گانے کو روکنے کے لیے جلد علمائے کرام اور قاضیوں سے میٹنگ کی جائے گی۔اس کے ذریعے معاشرے میں برائیوں کو روکنے کی مثبت کوشش کی جائے گی! اس کی نظامت شہزاد ببلو نے کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.