National

لوک سبھا انتخابات: انتخابی مہم کا پانچواں دور آج شام ختم ہوگا، 20 مئی کو 8 ریاستوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ

178views

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پانچویں دور کی انتخابی مہم آج شام ختم ہو جائے گی۔ 20 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران 6 ریاستوں اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، مہاراشٹر، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں کشمیر اور لداخ کی کل 49 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

پانچویں مرحلے میں ووٹنگ ہوگی جس میں اتر پردیش کی 14، مہاراشٹر کی 13، مغربی بنگال کی 7، بہار اور اڈیشہ کی 5-5 سیٹیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس مرحلے میں جھارکھنڈ کی 3، جموں-کشمیر اور لداخ کی ایک ایک سیٹ پر بھی ووٹنگ ہونی ہے۔

اتر پردیش میں موہن لال گنج، لکھنؤ، رائے بریلی، امیٹھی، جالون، جھانسی، ہمیر پور، بندہ، فتح پور، کوشامبی، بارہ بنکی، فیض آباد، قیصر گنج اور گونڈا میں ووٹنگ ہوگی۔ مہاراشٹر میں دھولے، ڈنڈوری، ناسک، پالگھر، بھیونڈی، کلیان، تھانے، ممبئی شمالی، ممبئی شمال مغرب، ممبئی شمال مشرق، ممبئی شمال وسطی، ممبئی جنوبی وسطی اور ممبئی جنوبی سیٹ پر ووٹنگ ہوگی۔

اس کے علاوہ بہار میں سیتامڑھی، مدھوبنی، مظفر پور، سارن اور حاجی پور، اڈیشہ میں بارگڑھ، سندر گڑھ، بولانگیر، کندھمال اور آسکا۔

جھارکھنڈ: چترا، کوڈرما اور ہزاری باغ اور مغربی بنگال میں بنگاؤں، بیرک پور، ہاوڑہ، اولوبیریا، شری رام پور، ہوگلی اور آرام باغ سیت پر ووٹنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کی بارہمولہ اور لداخ میں بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.