National

قدرتی آفات کے بندوبست کی کمیٹی نے کابینہ سکریٹری راجیو گوابا کی صدارت میں آج سکّم کی صورتحال کا جائزہ لیا

193views

قدرتی آفات کے بندوبست کی کمیٹی NCMC نے کابینہ سکریٹری راجیو گوابا کی صدارت میں آج سکّم کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران سکّم کے چیف سکریٹری نے بتایا کہ زیادہ تر علاقوں میں سڑک رابطہ بحال کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ جیسے جیسے موسم بہتر ہوا، پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے اور انھیں ہوا کے راستے باہر نکالنے کا کام کرنا ممکن ہوگیا ہے۔ آج صبح 80 افراد کو نکالا گیا ہے۔ چیف سکریٹری نے کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ 28 راحت کیمپ بنائے گئے ہیں، جس میں چھ ہزار 800 سے زیادہ لوگ پناہ لئے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تمام ضروری سپلائیز، جس میں کھانے کا سامان، دوائیں اور LPG شامل ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فراہم کی جا رہی ہیں۔IMD کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے مہاپاترا نے کمیٹی کو بتایا کہ 11 سے 13 اکتوبر تک موسم کے متعلق پیشگوئی ہے کہ موسم ممکنہ طور پر سازگار رہے گا۔ NDRF کے ڈائریکٹر جنرل نے کمیٹی کو بتایا کہ ریاست میں بچاؤ اور راحت مہم کےلئے چھ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

میٹنگ کے دوران داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے کہا کہ مرکزی حکومت 24 گھنٹے اعلیٰ سطح پر حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.