Jharkhand

مدرسہ چوک میں سیرت نبویؐ پر مسابقتی امتحان اختتام پذیر

35views

تعلیم کے بغیر انسان کی زندگی اندھیرے کی مانند:حافظ ابوالحسن

چانہو:(نمائندہ)22،ستمبر: مدرسہ چوک بلسوکرا چانہو رانچی میں مجلسِ علماء ضلعی کمیٹی لوہردگا و الہلال ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے بینر تلے پہلی بارا نوکھے انداز میں مسابقہ سیرت مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کیا گیا ۔جس میں اسکولوں و مکاتب دینیہ کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔پوزیشن لانے والے طلباء و طالبات کو قیمتی انعامات سے نوازا گیا۔ مسابقے میں اول پوزیشن پر آنے والی طالبہ شہناز اختری بنت تفضل انصاری ہائی اسکول جنگی کو حافظ ابوالحسن ککرگڑھ کی طرف سے نقد 7000 ہزار انعام کے ساتھ ساتھ شیلڈ اور میڈل دیا گیا، وہیں دوسری پوزیشن میںآنے والی طالبہ شگوفہ پروین بنت اجمیر مرحوم پنڈری معھد الزھراء للبنات مدرسہ چوک کی طالبہ ہے،کو صابر خان بلسوکرا کی طرف سے 5000 نقد انعام کے ساتھ سرٹیفکیٹ اور میڈل دیاگیا ۔تیسری پوزیشن سے کامیاب ہونے والی بچی جویریہ عنبر بنت حسیب انصاری مڑما جو دارالارقم مانڈر کی طالبہ ہے انکو 300 ہزار نقد کے ساتھ ساتھ شیلڈ و میڈل زین الحق ہنہٹ کی طرف سے دیا گیا ۔چوتھی پوزیشن سے کامیاب ہونے والی طالبہ مسرت پروین بنت انور انصاری پنڈری معھد الزھراء للبنات کی طالبہ ہیں ان کو ماسٹر ضیاء الحق ککرگڑھ کی طرف سے 2000 نقد انعام کے ساتھ ساتھ شیلڈ و میڈل سے نوازا گیا پانچویں پوزیشن سےکامیاب ہونے والے طالب علم آصف رضا پانکی ضلع پلامو کو ڈاکٹر سجاد شمع ہوسپیٹل مدرسہ چوک بلسوکرا کی طرف سے 1000 نقد کے ساتھ ساتھ شیلڈ و میڈل دیا گیا۔ان کے علاوہ 30 ممتاز طلبہ وطالبات کو میڈل کے ساتھ ساتھ تشجیعی انعامات سے نوازا گیا وہیں اس مسابقہ میں شامل ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹ اور میڈل سے نوازا گیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں علاقے کے نوجوان علمائے کرام،ائمہ کرام، مساجد کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ دارالعلوم قاسمیہ مدرسہ چوک بلسوکرا کے اساتذہ کرام اور خصوصی طور مختلف علاقوں سے بطور ممتحن آئے ہوئے معزز علمائے کرام کا اہم رول رہا۔ بطور ممتحن مفتی خالد حیدر قاسمی،مولانا عبد الماجد قاسمی،مفتی امتیاز پلاموی،مفتی افتخار قاسمی، مولانا اشتیاق مظاہری ،حافظ مبشر دانش،مولانا ابو طالب مظاہری، مولانا وصی اللہ، مفتی مصدق مظاہری، مفتی ذکی اللہ قاسمی،مولانا عبد الحسیب قاسمی، مولانا مقصود قاسمی،مولانا پرویز مظاہری،قاری نثار دانش، حافظ عمار الحق وغیرہ تشریف لائے تھے ۔ پروگرام کی سرپرستی حضرت مولانا نور الحسن مظاھری ناظم دارالعلوم قاسمیہ مدرسہ چوک بلسوکرا فرما رہے تھے، مہمان خصوصی کے طور پر مولانا صابر حسین مظاہری صدر مجلس علماء جھارکھنڈ و مولانا اکرام الحق عینی صدر تنظیم امارت شرعیہ لوہردگا تشریف فرما تھے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں مولانا ضیاء الرحمان ندوی سیکریٹری الہلال ایجوکیشنل سوسائٹی و مفتی غازی صلاح الدین قاسمی سیکریٹری مجلس علماء ضلع لوہردگا و مفتی خطیب الرحمن مظاھری ڈائیرکٹر معھد الزھراء للبنات کا اہم کردار رہا۔انہوں نے بتایا کہ ہم لوگوں کا مقصد نئ نسل تک سیرتِ نبوی کو پہونچانا اور عام کرنا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.