
59views
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 14 فروری:۔ 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو جھارکھنڈ کے وزیرِ اعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے اپے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا،’2019 میں پلوامہ میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اَمر بہادر جوانوں کی قربانی کو شت-شت نمن۔ ان کی قربانی ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی‘۔ یہ پیغام وزیرِ اعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا، جس میں پلوامہ حملے کے شہداء کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
