اسلام آباد، 15 نومبر (یو این آئی) بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ہندوستان میں کرکٹ کنٹرول بورڈ کے اعتراض کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں چیمپئنز ٹرافی ٹور کے انعقاد سے روک دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا ایکس پر یہ اعلان کیا کہ چیمپئن ٹرافی ٹور کا پروگرام 16 سے 24 نومبر تک پورے پاکستان سمیت اسکردو، مری، ہنزہ اور مظفر آباد جیسے مقام پر ہے۔آئی سی سی نے ہندوستان کےکرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی ) کے اعتراض کے بعد پاکستان کے قبضے والے کشمیر (پی او کے) کے تحت اسکردو، مری اور مظفر آباد میں 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹور کومنسوخ کر دیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹور کسی متنازع مقام پر نہیں ہوگا۔اس سے قبل بی سی سی آئی نے سیکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس بارے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔ ہندوستان اپنے چیمپئنز ٹرافی کے میچ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کے لیے تیار ہے، لیکن پی سی بی ایسا کرنے سے انکار کر رہا ہے۔ اب پی سی بی کو فیصلہ کرنا ہے کہ آیا اس ٹورنامنٹ کو اس انداز میں منعقد کیا جائے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق نہ کیا تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے محروم ہو جائے گا۔ ایسی صورت حال میں یہ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ میں منعقد ہو سکتا ہے۔
37
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ اسکائی ٹیم نے قومی سطح پر اپنی پہچان بنائی
02 خواتین کھلاڑیوں نے کانسی کے تمغے جیتے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 9 دسمبر: جھارکھنڈ اسکائی ٹیم نے شاندار کارکردگی...
جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 109 رن سے شکست دی
کبیکھا، 9 دسمبر (یو این آئی) کیشو مہاراج کی مدد سے جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن...
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ سے ہرایا
باسیٹیرے، (سینٹ کٹس) 9 دسمبر (یو این آئی) شرفن ردرفورڈ (113) کی دھماکہ خیز سنچری اور کپتان شی ہوپ (86)...
انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دی
کرائسٹ چرچ، یکم دسمبر (یو این آئی) ہیری بروک (171)، برائیڈن کارس (چھ وکٹ) اور جیکب بیتھل (ناٹ آؤٹ 50)...