سومناتھ مندر کے قریب بلڈوزر کارروائی کا معاملہ سپریم کورٹ پہونچ گیا، توہین عدالت کی درخواست دائر
17
نئی دہلی، یکم اکتوبر (ہ س)۔ سومناتھ مندر کے قریب بلڈوزر کی کارروائی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ عدالت میں دائر توہین عدالت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بلڈوزر کارروائی روکنے کے حکم کے باوجود بڑے پیمانے پر مسماری کا کام کیا گیا ہے۔ گر سومناتھ کے کلکٹر اور دیگر عہدیداروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 30 ستمبر کو سپریم کورٹ نے آسام کے سونا پور علاقے میں جاری بلڈوزر آپریشن کو روکنے کا حکم دیا تھا۔ 17 ستمبر کو، سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں، مختلف ریاستوں میں ہونے والی بلڈوزر کارروائی پر پابندی لگا دی تھی، اور ملزموں کو سزا دینے کے لیے استعمال کیے جانے والے 'بلڈوزر جسٹس' کو روک دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اگلی سماعت تک عدالت کی اجازت کے بغیر کوئی بلڈوزر کارروائی نہیں کی جائے گی۔ تاہم عدالت نے واضح کیا تھا کہ اگر عوامی سڑک، فٹ پاتھ، ریلوے لائن پر کسی قسم کی تجاوزات ہیں تو اسے ہٹایا جاسکتا ہے۔ اسے ہٹانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔