Jharkhand

ڈاکٹر محمد تنویر مظہر کی کتاب ’’حبیب تنویر : سراپا تھیٹر‘‘ کی رسم رونمائی

38views

انجمن فروغ اردو اور کل ہند مجلس فلاح المسلمین کے زیر اہتمام ’’محفلِ مشاعرہ‘‘ کا انعقاد

رانچی20 اکتوبر (راست)انجمن فروغ اردو اور کل ہند مجلس فلاح المسلمین کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر محفل مشاعرہ کا انعقاد رانچی کے ہوٹل سرتاج مین روڈ میں کیاگیا۔ اس مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور پر ممبئی سے تشریف لائے جناب ڈاکٹر ساغر ترپاٹھی اور مئوناتھ بھنجن یوپی سے تشریف لائے مشہور نعت خواں قاری تابش ریحان شریک ہوئے۔ پروگرام کی صدارت مولانامشرف جمال قاسمی نے فرمائی اور مشاعرے کی نظامت کے فرائض نہال سریاوی نے انجام دیئے ۔ مہمان ذی وقار کے طور پر رانچی شہر کے مشہور عالم دین اور سماجی کارکن جناب مولانا سید تہذیب الحسن رضوی موجود تھے۔انجمن فروغ اردو کے سکریٹری ڈاکٹر محمد غالب نشتر نے انجمن فروغ اردو کا تعارف ، لائحۂ عمل اور کارگزاری پیش کی۔اس پروگرام میں ڈاکٹر محمد تنویر مظہر (اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی یونیورسٹی ) کی کتاب ’’حبیب تنویر : سراپا تھیٹر‘‘ کی رسم رونمائی بھی عمل میں آئی۔ مشاعرے میں رانچی شہر اور آس پاس کے علاقوں سے مختلف شعرائے کرام شریک ہوئے۔ ہارون خمار ، نصیر افسر، دلشاد نظمی ،سہیل سعید ، عزیر حمزہ پوری ، قدرت اللہ قدرت ، طبیب احسن تابش ، شہاب حمزہ، عارش نظام، ذیشان التمش اور تسمیہ آفرین نے اپنے کلام سے شرکا کو محظوظ کیا ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.