ہگلی، 04 جنوری :۔مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے پانڈوا دیہی اسپتال میں بدھ کو دن بھر ایک مریض کی لاش اسپتال کے بستر پر پڑی رہی۔ مریض کی موت کے بعد اسپتال کے اہلکاروں نے مریض کے بیٹے اور داماد کو فون کیا لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تروینی شانتی کالونی کے رہنے والے 62 سالہ چندرجیت ادھیکاری کو 22 دسمبر کو داخل کرایا گیا تھا۔ وہ سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا تھے۔ اسپتال انتظامیہ نے انہیں فوری طور پر داخل کیا لیکن اس کے بعد سے ان کے رشتہ داروں میں سے کسی نے ان کی خبر نہیں لی ۔ چندرجیت کا بدھ کی صبح انتقال ہوگیا۔ اس کے بعد سے لاش دن بھر اسپتال کے بستر پر پڑی رہی۔ کئی گھنٹے بعد لاش سڑنے لگی تو دیگر مریض بدبو سے پریشان ہوگئے۔ اس واقعہ کے بارے میں پانڈوا دیہی اسپتال کے بی ایم او ایچ منظور عالم نے کہا کہ ’’بزرگ کو داخل کرنے کے بعد خاندان کے لوگوں نے کوئی خبر لی۔ اسپتال کے ہیلتھ ورکرز نے مریض کی دیکھ بھال کی۔ بزرگ کی بدھ کی صبح موت ہو گئی۔ مریض کے بیٹے اور داماد کو بلایا گیا۔ لیکن ان میں سے کوئی نہیں آیا۔ اسپتال کے حکام نے بتایا کہ پولیس سے بات کرنے کے بعد بزرگ شخص کی لاش کو چنچوڑا امام باڑہ اسپتال کے مردہ خانہ میں بھیجنے کے انتظامات کیے گئے۔
A dead body covered with a white cloth lying on a gurney in a hospital. 4K
220
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
آر جی کار اسپتال کے ڈاکٹروں کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
کولکتہ،20 ستمبر(اے یوایس)کے آر جی کار میڈیکل کالج میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے واقعہ کے...
’مجھے عہدے کی نہیں، آپ کی فکر ہے‘
ممتا بنرجی کا کولکاتا میں مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹروں کو پیغام کولکاتا، 14 ستمبر:۔ (ایجنسی) کولکاتا کے آر جی کر...
’نئے مجرمانہ قوانین کو ابھی نافذ نہ کریں‘، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پی ایم مودی کو لکھا خط
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تین مجرمانہ قوانین کے خلاف کئی بار آواز اٹھا چکی ہیں، اور اب...
کلکتہ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: تمام ہائی اسکول کے اساتذہ کی معلومات ظاہر کرنے کی ہدایت
کلکتہ ہائی کورٹ نے ریاست کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی معلومات کو ظاہر کرنے کا...