پٹنہ، 6 دسمبر:۔ کرناٹک کے وجئے پورہ فیکٹری میں سات مزدوروں کی موت ہوگئی، جس میں پانچ مزدوروں کی لاشیں بدھ کے ر وز پٹنہ ایئرپورٹ پہنچیں۔ اس دوران حکومت بہارکے لیبر وسائل کے وزیر سریندر رام نے گلپوشی کر ہلاک ہونے والے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو حکومت کی طرف سے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ واضح ہو کہ پیر کے روز کرناٹک کے وجے پورہ میں ایک پرائیویٹ فیکٹری میں حادثہ پیش آیا۔ علی آباد میں ایک نجی فوڈ پروسیسنگ کمپنی کے گودام میں 100 ٹن مکئی لدی مشین گر گئی۔ اس کے نیچے دبنے سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ ایک شخص کو بچا لیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں سمستی پور کے رام بالک مکھیا ، لکھو یادو اور رام برج ، بیگوسرائے کے دلار چند مکھیا ، شمبھو مکھیا اور کشن کمار کے ساتھ کھگڑیا کے راجیش کمار شامل ہیں۔ بدھ کے روزپانچ مزدوروں کی لاشیں پٹنہ ہوائی اڈے پر لائی گئیں، جن میں بیگوسرائے کے کشن کمار ، دلار چند مکھیا اور شمبھو مکھیا شامل ہیں، جب کہ سمستی پور کے رام بالک پرساد اور لاکھو یادو کی لاشیں پٹنہ ہوائی اڈے پر لائی گئیں۔ واقعہ کی تصدیق وجے پور سوناونے کے ایس پی رشی کیش بھگوان نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی شام پیش ا?یا۔ کرناٹک کے ضلع انچارج وزیرایم بی پاٹل نے اس واقعہ پرغم کا اظہار کیا ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین کو 7 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا، جس میں سے 2 لاکھ روپے حکومت اور 5 لاکھ روپے کمپنی کے مالک کی طرف سے دیے جائیں گے۔
218
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی پر آر جے ڈی کی جائزہ میٹنگ، مستقبل کے لائحۂ عمل پر بھی تبادلۂ خیال
لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے جمعرات (20 جون) کو الیکشن انچارج...
جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ کا مسلمانوں کے لئے کام نہ کرنے کا اعلان! پارٹی میں تنازعہ
پٹنہ: سیتامڑھی لوک سبھا سیٹ سے جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر کے اس بیان پر بہار...
پٹنہ سے جسیڈیہہ جا رہی ٹرین میں لگی زبردست آگ، مسافروں نے کود کر بچائی جان
ایک بار پھر ٹرین میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔ حادثہ پٹنہ سے جسیڈیہہ جا رہی پیسنجر ٹرین...
اُف یہ گرمی! یوپی-بہار میں 24 گھنٹے کے اندر الیکشن ڈیوٹی پر مامور 22 انتخابی اہلکاروں کی موت، درجنوں بیمار
لوک سبھا انتخاب 2024 اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے اور 4 جون کو ووٹ شماری کا عمل انجام...