Sports

اسمیتا ہاکی لیگ جونیئر اسٹیٹ ہاکی مقابلہ آج سے

43views

راج نندگاؤں (چھتیس گڑھ) 17 فروری (یواین آئی) ہاکی انڈیا، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور چھتیس گڑھ ہاکی کے مشترکہ زیراہتمام اسمیتا اسٹیٹ ہاکی لیگ جونیئر گرلز زمرہ کے مقابلے 18 سے 22 فروری تک اور سب جونیئر زمرہ کے مقابلے 21 سے 26 فروری تک منعقد ہوں گے۔جونیئر اور سب جونیئر کیٹیگریز کے تمام مقابلے سنسکاردھنی کے انٹرنیشنل آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہوں گے۔اس مقابلے میں آٹھ اضلاع کی ٹیمیں جونیئر گرلز زمرے میں اور نو اضلاع کی ٹیمیں سب جونیئر گرلز زمروں میں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح 18 فروری کو شام 4 بجے ہوگا۔اس موقع پر چھتیس گڑھ ہاکی کے صدر فیروز انصاری نے بتایا کہ ہاکی نرسری کو ریاستی سطح کے مقابلے کی ذمہ داری ایک بار پھر ہاکی انڈیا نے دی ہے۔ اس سلسلے میں ہاکی راج نندگاؤں اور ہاکی چھتیس گڑھ کے کارکنان اور کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں۔بین الاقوامی آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے اسمتا اسٹیٹ ہاکی لیگ جونیئر گرلز ہاکی مقابلے 18 سے 22 فروری تک منعقد کیے جائیں گے اس مقابلے میں اسپورٹس اکیڈمی رائے پور، بلاس پور، دھمتری، جانجگیر چمپا، کوربا، کانکیر، کبیردھام کے علاوہ میزبان راجنند گاؤں اورسب جونیئر لڑکیوں کے زمرےمیں اسپورٹس ہاکی اکیڈمی رائے پور، کبیر دھام، بستر، بالود،بلاسپور، کوربا، جانجگیر چامپا کے علاوہ میزبان راجنند گاؤں کی لڑکیاں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.