انقرہ، 23 نومبر (یو این آئی) ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولمش نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عالمی فوجداری عدالت کے گرفتاری کے وارنٹ کو “یہ تاریخِ انسانی کا ایک اہم موڑ ہے۔ ” الفاظ سے تعبیر کیا ہے۔استنبول میں ٹرکش یوتھ فاؤنڈیشن کے خصوصی اکیڈمی لانچ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے، قرتولمش نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل کو اس کے قیام کے بعد سے اس حد تک دھچکہ پہنچا ہے۔نعمان قرتولمش نے یاد دلایا کہ آئی سی سی نے نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور دنیا بھر کے سامنے ان دونوں کی طرف سے جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا تمام اثبات کے ساتھ اعلان کیا ہے۔قرتلمش نے اس بات پر زور دیا کہ، زیادہ اہم بات یہ ہے کہ روم کنونشن کے فریق بیشتر ممالک نے پوری دنیا کے سامنے اعلان کیا ہے کہ اگروہ ان کے ممالک میں آتے ہیں تو نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔اس فیصلے کو تاریخ ِ انسانی کا ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے قرتولمش نے کہا، “ہمیں امید ہے کہ نیتن یاہو اور اس کا جتھہ جہاں بھی جائے گا گرفتار کر لیا جائے گا اور آئی سی سی میں ان کا احتساب کیا جائے گا۔”ترک اسپیکر نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت کو اس کی نافذ کردہ نسل پرستانہ پالیسیوں کی وجہ سے معطل کر دیا جانا چاہیے۔
46
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف بر داری
برطانیہ کے شاہ چارلس سمیت عالمی رہنماؤں نےمبارکباد پیش کی واشنگٹن، 21جنوری (یو این آئی) جرمنی، اسپین، برازیل اور جنوبی...
متحدہ عرب امارات کی بھارت کیلئے غیر تیل کی تجارت
22.6 فیصد بڑھ کر 53.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ابوظہبی۔ 21؍ جنوری۔ ایم این این۔متحدہ عرب امارات اور ہندوستان...
امریکہ نے تائیوان کی بحریہ کو تربیت دینے کے معاہدے پر دستخط کئے
تائی پے۔ 21؍جنوری۔ ایم این این۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ نے تائیوان کی...
ترکی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک
انقرہ، 21 جنوری (یو این آئی) ترکی کے شمال مغربی صوبے بولو میں منگل کو ایک ہوٹل میں زبردست آگ...