National

’تاج ایکسپریس‘ میں خوفناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی ٹیم آگ پر قابو پانے میں مصروف، ویڈیو وائرل

144views

دہلی کے اوکھلا ریلوے اسٹیشن پر ’تاج ایکسپریس‘ میں آگ لگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 2280 ’تاج ایکسپریس‘ ٹرین اوکھلا-تغلق آباد بلاک سیکشن پہنچی تھی تبھی ایک کوچ میں آگ لگ گئی، اور پھر یہ پھیلتے ہوئے چار ڈبوں تک پہنچ گئی۔ آگ لگنے کی خبر ملتے ہی احتیاطاً ٹرین کے باقی حصوں کو لگیج کمپارٹمنٹ سے الگ کر دیا گیا ہے۔

ووٹ شماری سے عین قبل الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس، عالمی ریکارڈ قائم کرنے اور کچھ اہم اسباق حاصل کرنے کا تذکرہ

آتشزدگی واقعہ کی خبر ملتے ہی ڈی آر ایم دہلی اور دیگر افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ موقع پر فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی پہنچ چکی ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس حادثہ کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں آگ کی تیز لپٹیں اٹھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں آسمان میں دھواں پھیلتا ہوا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

In four coaches of 12280- #TajExpress have caught fire on the #Okhla#Tughlakabad block section. No casualty so far reported.#IndianRailways #FireAccident #TrainFire pic.twitter.com/oG3jJtySEr

— Hate Detector (@HateDetectors) June 3, 2024

اس درمیان سی پی آر او شمالی ریلوے نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تغلق آباد-اوکھلا کے درمیان تاج ایکسپریس کی دو بوگیوں میں آگ لگ گئی ہے۔ سبھی مسافر محفوظ ہیں، انھیں ٹرین سے اتار لیا گیا ہے۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی نہیں ہے۔ ڈی سی پی ریلوے کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 6 فائر ٹنڈرس جائے حادثہ پر بھیجے گئے ہیں۔

’انتظار کیجیے، نتائج ہماری توقع کے مطابق ہوں گے‘، ایگزٹ پول کے بعد سونیا گاندھی کا پہلا بیان

موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی کے سریتا وِہار پولیس اسٹیشن کے پاس ’تاج ایکسپریس‘ میں آگ لگنے کا یہ واقعہ پیش آیا۔ حالانکہ یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کیا ہے۔ فائر ڈائریکٹر اتل گرگ کا کہنا ہے کہ 4.24 بجے ہرکیش نگر سے اطلاع ملی تھی کہ ایک ٹرین میں آگ لگ گئی ہے۔ خبر ملتے ہی 6 فائر ٹنڈرس کو روانہ کر دیا گیا۔

Follow us on Google News