Jharkhand

ایک ووٹ کی وجہ سے ایک ہزار روپے بینک میں گئے: تیجسوی یادو

42views

دیوی پور، ۱۶؍نومبر: دیوی پور بلاک علاقہ کے تحت دیوی پور چندر شیکھر سنگھ ہائی اسکول کے احاطے میں انڈیا الائنس کے زیراہتمام ایک انتخابی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس انتخابی میٹنگ میں بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے انتخابی میٹنگ سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ آپ کے ایک ووٹ سے کھٹاکھٹ خواتین کے اکاؤنٹس میں 1000 روپے پہنچ رہے ہیں۔ آپ کے ایک ووٹ سے کسانوں کا KCC قرض معاف کر دیا گیا۔ آپ کا بجلی کا بل ایک ووٹ سے معاف کر دیا گیا۔ 200 یونٹ بجلی کا بل مفت ہو گیا۔ بڑھاپے کی پنشن ایک ہزار روپے دی جا رہی ہے۔ بی جے پی والے صرف ہندو اور مسلمان کر رہے ہیں۔ صرف جھوٹ پھیلاتے ہیں۔ بی جے پی کا مطلب ہے بڑکا جھوٹا پارٹی۔ وہ ہندوؤں کے لیے خطرہ کی تصویر کشی کر رہے ہیں اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اصل مسئلہ کام کا ہے۔ حکومت بنی تو دس لاکھ سرکاری نوکریاں دینے پر کام کریں گے۔ سابق وزیر سریش پاسوان، دیوگھر اسمبلی کے مدھوپورسے گرینڈ الائنس کے امیدوار اور موجودہ وزیر حفیظ الحسن کو بہار کے اپوزیشن لیڈرتیجسوی یادو نے جیت کی پیشگی مبارکباد دی، عوام سے آشیرواد لیا اور جیت کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر انڈیا الائنس کے رہنما جئے پرکاش یادو، للت یادو، رام دیو یادو، وجے پرکاش، للیتا یادو، مہیندر یادو، مکیش یادو، سشیل کمار کنچن، سبھاش یادو، مہاویر منڈل، ناگیشور سنگھ، انوپ سنہا، جولیش مرانڈی، تیجما ، ناگیندر کشواہا وغیرہ کے علاوہ ہزاروں کارکن اور حامی موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.