54
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 20 اکتوبر:۔ اکھلیشور ناتھ مشرا کی قیادت میں شیشو وکاس مندر سمیتی (SVMS) کے وفد نے اتوار کو راج بھون میں گورنر سنتوش گنگوار سے ملاقات کی۔ وفد نے گورنر کو 26 اکتوبر کو اسکول میں منعقد ہونے والے سائنس اور کامرس میلے کی افتتاحی تقریب کے لیے مدعو کیا۔ وفد میں اسکول کے پرنسپل لالن کمار، سنیل پانڈے، رتیش جھا اور سہکار بھارتی شامل تھے۔