240
بلے باز سوریہ کمار یادو کل سے آسٹریلیا کے ساتھ شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی 20 بین الاقوامی سیریز میں ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ پہلا میچ وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ ابتدائی تین میچوں کے لیے رُتوراج گائیکواڈ نائب کپتان ہوں گے جبکہ چوتھے اور پانچویں میچ میں شریاس ایئر نائب کپتانی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ حالیہ ایک روزہ میچوں کے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد کئی سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام ہیں سوریہ کمار یادو، رتوراج گائیکواڈ، ایشان کشن، یشسوی جیسوال، تلک ورما، رنکو سنگھ، جتیش شرما (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل، شیوم دوبے، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، آوِش خان اور مکیش کمار۔