Jharkhand

سابق ایم ایل اے امبا پرساد کے گھر پر پتھراؤ

29views

نو منتخب ایم ایل اے کے حامیوں پر الزام

ٹوٹی کار کی تصویر پوسٹ کر پوچھا: کیا یہ آپ کی عوامی خدمت کی پہلی تصویر ہے؟

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 24 نومبر :۔ بڑکاگاؤں اسمبلی سیٹ کے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد پہلا حملہ سابق ایم ایل اے امبا پرساد کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اتوار کی صبح کچھ لوگوں نے ان کے گھر پر پتھراؤ کیا۔ اس پتھراؤ میں ان کی ماروتی کار کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ امبا پرساد نے الزام لگایا ہے کہ پتھر بازی کے پیچھے نو منتخب ایم ایل اے کے طاقتور حامیوں کا ہاتھ ہے۔ امبا پرساد نے اپنی ٹوٹی ہوئی کار کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے پوچھا، کیا یہ آپ کی عوامی خدمت کی پہلی تصویر ہے؟ امبا پرساد نے کہا کہ ابھی کل ہی انتخابی نتائج آئے اور آج نومنتخب ایم ایل اے کے حامیوں نے ہماری گاڑی کے شیشے توڑ کر اپنے تکبر کا مظاہرہ کیا۔ آخر آپ کی مجھ سے کیسی ذاتی دشمنی ہے؟ عوام نے آپ کو خدمت اور ترقی کے لیے منتخب کیا ہے خوف و ہراس پھیلانے کے لیے نہیں۔ درد صرف ٹوٹے ہوئے شیشے کا نہیں، ٹوٹتے اعتماد اور بگڑتی سیاست کا ہے۔ امبا پرساد نے ضلع انتظامیہ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.