
امبیڈکر نے آزاد بھارت کو ایک متوازن آئین دیا: دھرمیندر تیواری
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،14؍اپریل : جھارکھنڈ پردیش جے ڈی یو کے ریاستی دفتر میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی تصویر پر گلوپشی کر پارٹی لیڈروں نے خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر جھارکھنڈ ریاست جے ڈی یو کے سینئر لیڈر دھرمیندر تیواری، ریاستی نائب صدر ڈاکٹر آفتاب جمیل، ریاستی جنرل سکریٹری نیز ہیڈ کوارٹر انچارج شراون کمار، سنجے کمار سنگھ، اپیندر نارائن سنگھ، شیوانی لتا، مہیشور چودھری، اجے سونی، آلوک سین گپتا، سونو مکھرجی سمیت پارٹی کے دیگر کئی رہنماؤں نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویر پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر جھارکھنڈ ریاست جے ڈی یو کے سینئر لیڈر، دھرمیندر تیواری نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے آزاد ہندوستان کو ایک متوازن آئین دینے کے لیے کام کیا۔ بابا صاحب نے معاشرے کے ہر طبقے اور ہر معاشرے کو ذہن میں رکھ کر آئین بنایا۔ امبیڈکر، جو بابا صاحب کے نام سے مشہور ہیں، ایک عظیم مفکر، سماجی مصلح اور کثیر لسانی مقرر تھے۔اس موقع پر جھارکھنڈ ریاست جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری نیز ہیڈکوارٹر انچارج شراون کمار نے کہا کہ بابا صاحب کو آئین کے بانی اور آئین کے معمار کہا جاتا ہے۔ بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر دلتوں کے عظیم رہنما تھے۔ بابا صاحب نے زندگی بھر ہندوستانی سماج میں رائج ذات پات کے نظام کے خلاف جدوجہد کی اور سماج میں مساوات لانے کے لیے بہت کوششیں کیں۔بابا صاحب کی یوم پیدائش کے موقع پر جھارکھنڈ ریاست جے ڈی یو کے نائب صدر ڈاکٹر آفتاب جمیل نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے زندگی بھر مساوات کے لیے جدوجہد کی۔ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اپنی انسانی حقوق کی تحریک، آئین سازی اور اپنی بے پناہ علمی صلاحیتوں کے لیے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔
