ہومSportsزمبابوے کے سلامی بلے باز بینیٹ زخمی ہونے کی وجہ سے بلاوایو...

زمبابوے کے سلامی بلے باز بینیٹ زخمی ہونے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بلاوایو، 29 جون (یواین آئی) زمبابوے کے سلامی بلے بازبرائن بینیٹ کو میدان میں چوٹ لگنے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر ہونا پڑا ہے۔آج یہاں کھیلے جا رہے میچ میں سلامی بلے باز برائن بینیٹ نے آٹھویں اوور میں ریٹائرڈ آؤٹ ہونے سے پہلے 28 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔ بینیٹ کو چھٹے اوور میں کوینا مفاکا کی گیند کو ہک کرنے کی کوشش کے دوران ہلکی چوٹ لگی تھی اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔چوٹ کے پروٹوکول کے مطابق، برائن بینیٹ ٹیسٹ میں مزید کوئی کردار ادا نہیں کریں گے۔ ان کی جگہ پرنس ماسوارے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ماسوارے اپنا 10واں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version