ہومSportsویسٹ دہلی لائنز نے ساوتھ دہلی سپر اسٹارز کو 8 وکٹوں سے...

ویسٹ دہلی لائنز نے ساوتھ دہلی سپر اسٹارز کو 8 وکٹوں سے شکست دی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

انکت کمار اور کرش یادو کی دھماکہ خیز شراکت

نئی دہلی، 6 اگست (ہ س)۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں منگل کی رات کھیلے گئے دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2025 کے دوسرے سیزن کے میچ میں ویسٹ دہلی لائنز نے ساوتھ دہلی سپر اسٹارز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت کے ہیرو سلامی بلے بازی انکت کمار اور وکٹ کیپر بلے باز کرش یادو تھے جنہوں نے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔186 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں اتری ویسٹ دہلی لائنز کی شروعات شاندار رہی۔ انکت اور کرش نے پہلی وکٹ کے لیے صرف 14 اوور میں 158 رنوں کی طوفانی شراکت داری کی جس نے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔ کرش یادو نے 42 گیندوں پر 67 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی جس میں شاندار اسٹروکس اور تیز دوڑ شامل تھی۔دوسری جانب انکت کمار بدقسمتی سے سنچری بنانے سے چوک گئے اور 46 گیندوں پر 96 رنوں کی طوفانی اننگز کھیلنے کے بعد آوٹ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 6 زبردست چھکے شامل تھے۔اس سے پہلے جنوبی دہلی سپر اسٹارز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اچھی شروعات کی۔ سلامی بلے باز کنور بیدھوڑی (27 گیندوں میں 42 رن) اور سمت ماتھر (29 گیندوں میں 33 رن) نے پہلی وکٹ کے لیے 74 رن جوڑے۔ کپتان آیوش بڈونی نے بھی 25 گیندوں پر 48 رنوں کی اہم اننگز کھیلی۔تاہم درمیانی اوورز کے بعد سپر اسٹارز کی اننگز بکھرگئی اور ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گوانتی رہی۔ بالآخر ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رن ہی بنا سکی۔ ویسٹ دہلی لائنز کے گیند بازوں نے ڈیتھ اوورز میں شاندار گیند بازی کی۔ انیرودھ چودھری نے 4 اوورز میں 25 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں منن بھاردواج نے 2/23 اور ریتک شوکین نے 1/16 کا تعاون دیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version