ہومSportsوراٹ کوہلی 5 سال بعد بنے نمبر-1 بلے باز

وراٹ کوہلی 5 سال بعد بنے نمبر-1 بلے باز

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

روہت شرما آئی سی سی رینکنگ میں تیسرے نمبر پھسلے

دبئی،14 جنوری (ایجنسی) ممتاز بھارتی بلے باز وراٹ کوہلی 5 سال بعد آئی سی سی (ICC) ون ڈے رینکنگ میں نمبر-1 بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے اس پوزیشن سے بھارت کے ہی روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بدھ کو جاری ہونے والی رینکنگ میں روہت اب نمبر-3 ون ڈے بلے باز ہیں۔ انہیں دو درجے کا نقصان ہوا ہے۔وراٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 93 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جس کا انہیں براہِ راست فائدہ ملا۔ اب ان کے ریٹنگ پوائنٹس 785 ہو گئے ہیں۔ وراٹ جولائی 2021 کے بعد پہلی بار اور مجموعی طور پر اپنے کیریئر میں گیارہویں بار نمبر-1 ون ڈے بلے باز بنے ہیں۔ گزشتہ ہفتے وہ دوسرے نمبر پر تھے۔نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو بھی ایک درجے کا فائدہ ہوا ہے۔ وہ اب 784 کی ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ یعنی پہلے اور دوسرے نمبر کے بلے باز کے درمیان صرف ایک ریٹنگ پوائنٹ کا فرق ہے۔وراٹ 825 دن تک نمبر-1 پوزیشن پر رہے۔ وراٹ نے اکتوبر 2013 میں پہلی بار ٹاپ رینکنگ حاصل کی تھی۔ وہ مجموعی طور پر 825 دنوں تک نمبر-1 پوزیشن پر رہ چکے ہیں۔ کوئی دوسرا بھارتی بلے باز ون ڈے میں اتنے دنوں تک نمبر-1 نہیں رہا ہے۔ دنیا بھر میں وہ اس معاملے میں دسویں نمبر پر ہیں۔محمد سراج کو باؤلنگ میں فائدہ: گیند بازی کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج نے کمال دکھایا اور 5 درجے چھلانگ لگا کر 15 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ اس پوزیشن پر بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراج بھی موجود ہیں۔ وہیں، افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان ٹاپ باؤلر ہیں۔نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز کائل جیمیسن نے بھارت کے خلاف 4 وکٹیں لے کر کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھائی۔ اس کا فائدہ انہیں رینکنگ میں بھی ملا اور وہ 27 درجے اوپر آکر 69 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version