ہومSportsوجے ہزارے ٹرافی: بہار نے میزورم کو 5 وکٹوں سے ہرا یا

وجے ہزارے ٹرافی: بہار نے میزورم کو 5 وکٹوں سے ہرا یا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

فائنل میں جگہ پکی کر لی؛ بپن سوربھ اور کمار رجنیش کی شاندار بلے بازی

پٹنہ، 3 جنوری: وجے ہزارے ٹرافی (پلیٹ) کے تحت اوشا مارٹن گراؤنڈ، رانچی میں کھیلے گئے لسٹ-اے مقابلے میں بہار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزورم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 259 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بہار نے 34.1 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 262 رن بنا کر جیت درج کی۔پہلی اننگز میں میزورم کی ٹیم نے 45.4 اوور میں 258 رن بنائے۔ میزورم کی جانب سے کپتان تھینک ہوما نے 61 رن کی اننگز کھیلی، جبکہ کارتک سی اے نے 29 گیندوں پر 73 رن بنا کر آخر میں رن بنانے کی رفتار کو بڑھایا۔ جیہو اینڈرسن نے 34 اور شاہل نے 26 رن بنائے۔بہار کی گیند بازی میں ہنی کمار سنگھ نے 7 اوور میں 2 میڈن کے ساتھ 31 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، ہمانشو سنگھ نے 10 اوور میں 45 رن دے کر 3 وکٹیں لیں اور سورج کشیپ نے بھی اہم مواقع پر 3.4 اوور میں 22 رن دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ثاقب الغنی کو ایک وکٹ ملی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بہار کی شروعات تیز رہی۔ آیوش لوہاروکا نے 13 گیندوں پر 40 رن بنا کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ اس کے بعد بپن سوربھ نے 59 گیندوں پر 95 رن کی جارحانہ اور متوازن اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ کمار رجنیش نے 71 رن کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ہدف تک پہنچنے میں تسلسل برقرار رکھا۔ کپتان ایس غنی نے بھی 26 رن جوڑ کر مڈل آرڈر کو سہارا دیا۔میزورم کی گیند بازی میں مراما نے 10 اوور میں 60 رن دے کر 3 وکٹیں اور نونفیلہ نے 6 اوور میں 1 میڈن کے ساتھ 45 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ باقی کسی دوسرے گیند باز کو وکٹ نہ مل سکی۔بہار نے اس مقابلے میں بلے بازی اور گیند بازی دونوں شعبوں میں منظم اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹاپ آرڈر سے ملی تیز شروعات اور مڈل آرڈر کی مستحکم بلے بازی کی بدولت ہدف کا تعاقب آسان رہا۔ اس جیت کے ساتھ بہار نے وجے ہزارے ٹرافی (پلیٹ) میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرتے ہوئے پلیٹ گروپ کے فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔ اب بہار اپنا اگلا فائنل مقابلہ منی پور کے خلاف 6 جنوری کو کھیلے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version