ویبھَو سوریہ ونشی نے ایک ون ڈے میں 14 چھکے لگائے: آسٹریلیائی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑا
دبئی، 12 دسمبر (یو این آئی) ویبھَو سوریہ ونشی (171) کی شاندار سنچری اور ایرون جارج (69) اور وِہان ملہوترا (69 رن اور ایک وکٹ) کے زبردست مظاہروں کے باعث جمعہ کے روز ہندوستان نے انڈر-19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 234 رن سے شکست دی۔434 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری یو اے ای کی ٹیم، پرتھوی مدھو نے 87 گیندوں پر 50 رن اور اُدیش سوری نے 106 گیندوں پر ناٹ آوٹ 78 رن کی جاندار اننگز کھیلیں، لیکن مقررہ 50 اوورز میں صرف سات وکٹ پر 199 رن ہی بنا پائی اور میچ ہار گئی۔یو اے ای کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے 53 رنز کے اسکور تک چھ وکٹیں گنوا دیں۔ شلوم ڈیسوزا (4)، ایان مصباح (3)، محمد ریان(19)، نور اللہ ایوبی (3) اور کپتان یایین کرن رائے (17) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس مشکل موقع پر پرتھوی مدھو اور اُدیش سوری نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 85 رن کی شراکت قائم کی اور اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ صالح امین 20 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ہندوستان کی طرف سے دیپیش دیوینڈرَن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کشن سنگھ، ہینل پٹیل، کھلَن پٹیل اور وِہان مالہوترا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر متحدہ عرب امارات نے پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہ رہی اور تیسرے ہی اوور میں کپتان آیوش مہاترے (چار) کا وکٹ گر گیا۔اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے ایرن جارج نے ویبھَو سوریہ ونشی کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 212 رن کی شراکت قائم ہوئی۔ اس دوران ویبھَو سوریہ ونشی نے زوردار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 56 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ ایرن جارج نے بھی اپنی نصف سنچری اسکور کی۔28ویں اوور میں یائین رائے نے ایرن جارج کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔ ایرن جارج نے 73 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا لگا کر 69 رن کی اننگز کھیلی۔ہندوستان کا تیسرا وکٹ ویبھَو سوریہ ونشی کے طور پر 33ویں اوور میں گرا۔ ویبھَو نے 95 گیندوں میں نو چوکے اور 14 چھکے لگا کر 171 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔اس کے بعد ویدانت ترویدی(38) اور وہان ملہوترا 55 گیندوں میں 69 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں سات چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔ کنشک چوہان (28) چھٹے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 433 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ ابھیگیان کُنڈو 17 گیندوں میں 32 رن اور کھِلن پٹیل پانچ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔یو اے ای کی جانب سے یُگ شرما اور اُدیش سوری نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔ یائین کرن رائے اور شلوم ڈیسوزا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
ویبھو سوریہ ونشی نے متحدہ عرب امارات کے خلاف 14 چھکے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ جمعہ کو دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں انہوں نے 95 گیندوں پر 171 رنز بنائے۔ اس اننگز میں ویبھو نے 14 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 180 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی۔ویبھَو یوتھ ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے (14) لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے مائیکل ہِل کا 12 چھکوں والا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ مائیکل نے یہ ریکارڈ 2008 میں نامیبیا کے خلاف بنایا تھا۔ ویبھَو نے 95 گیندوں پر 171 رن بنائے اور صرف 56 گیندوں میں سنچری مکمل کی۔
ویبھَو کی اس شاندار اننگز کے باعث ہندوستان نے یوتھ ون ڈے میں سب سے بڑا اسکور(433 رن) بنایا ہے۔ ٹیم کا پچھلا ریکارڈ 425 رن تھا، جو پچھلے سال ڈھاکہ نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف قائم کیا تھا۔ دبئی میں کھیلے جا رہے انڈر-19 ایشیا کپ میچ میں ہندوستانی ٹیم نے یو اے ای کے خلاف جیت کے لیے 434 رن کا ہدف مقرر کیا۔ ویبھَو کے علاوہ ایرن جارج اور وہان ملہوترا نے 69-69 رن بنائے۔ویبھَو نے 10 دن پہلے سید مشتاق علی ٹرافی میں بھی سنچری لگائی تھی۔ 14 سال کی عمر میں وہ ٹورنامنٹ میں سب سے کم عمر سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے 2 دسمبر کو ایڈن گارڈنز میں مہاراشٹر کے خلاف 61 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 108 رن بنائے، جس میں 7 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ ویبھَو 14 سال کی عمر میں تین ٹی-20 سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں۔ویبھَو سوریہ ونشی نے آئی پی ایل میں ففٹی بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا بھی ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے صرف 14 سال اور 32 دن کی عمر میں نصف سنچری بنائی۔ دوسرے نمبر پر کپتان ریان پراگ ہیں، جنہوں نے 17 سال 175 دن کی عمر میں 2019 میں ففٹی بنائی تھی۔ٹی-20 کرکٹ میں اب تک سب سے کم عمر سنچری بنانے والے کھلاڑیوں میں ویبھَو سوریہ ونشی کا نام سب سے اوپر آتا ہے۔
