ہومSportsاوڈیشہ حکومت قومی کھو کھو ٹیم کو 15 کروڑ روپے کی امداد...

اوڈیشہ حکومت قومی کھو کھو ٹیم کو 15 کروڑ روپے کی امداد فراہم کرے گی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بھونیشور، 06 جنوری (یو این آئی) اوڈیشہ حکومت نے مقامی کھیلوں کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے قومی کھو کھو ٹیم کو تین سال میں 15 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجی نے آج کھو-کھو کی قومی ٹیم کو ضروری مدد فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اڈیشا مائننگ کارپوریشن کے ذریعے اس کھیل کی ترقی، تربیت کے بنیادی ڈھانچے اور قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جنوری 2025 سے دسمبر 2027 تک سالانہ پانچ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا، “یہ ہندوستان میں کھو کھو کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ اپنے دیسی کھیلوں کی حمایت کرکے، ہم نہ صرف اپنی ثقافتی وراثت کو محفوظ رکھ رہے ہیں، بلکہ اپنے ایتھلیٹس کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کر رہے ہیں۔ جس طرح ہم نے ہاکی انڈیا کو تبدیل کیا ہے، اسی طرح ہم کھو کھو میں بھی نئی جان ڈالنے کا تصور کرتے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version