ہومSportsگــــــــروپ اے کا اہم ٹکـــــــــــراؤ:

گــــــــروپ اے کا اہم ٹکـــــــــــراؤ:

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

دفاعی چیمپئن ہندوستان اور نمیبیا کا آمنا سامنا

نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی) دفاعی چیمپئن ہندوستان کل ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں نمیبیا کے خلاف میدان میں اترے گا، جہاں ٹیم پر توقعات اور اپنی ساکھ برقرار رکھنے کی بھاری ذمہ داری ہوگی۔ امریکہ کے خلاف ہندوستان کے پہلے میچ نے یہ ثابت کر دیا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کے لیے حالات کبھی بھی مشکل ہو سکتے ہیں۔امریکہ کے خلاف میچ میں ایک وقت ایسا تھا جب ہندوستانی ٹیم 77 رنز پر 6 وکٹیں گنوا کر شدید دباؤ کا شکار تھی۔ اس نازک موڑ پر سوریہ کمار یادو نے اپنی کلاس دکھائی۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 84 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کو سہارا دیا بلکہ اپنی جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔ ان کی اس اننگز نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ کیوں ٹی ٹوئنٹی کے خطرناک ترین کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔ہندوستانی با لرز نے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ زخمی ہرشیت رانا کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے محمد سراج نے آغاز میں ہی حریف ٹیم کو نقصان پہنچایا، جبکہ ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے مڈل اوورز میں رنز کی رفتار روک کر حریف بلے بازوں کو بے بس کر دیا۔ہندوستان کی یہ اجتماعی کارکردگی نمیبیا کے خلاف میچ کے لیے ایک بہترین نمونہ (بلیو پرنٹ) ثابت ہوگی۔دوسری جانب نمیبیا کو نیدرلینڈز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اگرچہ نکول لوفٹی ایٹن اور جان فرائی لنک نے اچھی بیٹنگ کی، لیکن مڈل آرڈر کی ناکامی انکیلئے پریشانی کا باعث بنی۔ہندوستان جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف نمیبیا کو شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنانا ہوگا اور فیلڈنگ میں چستی دکھانی ہوگی۔ ان کے بالرز کیلئے ہندوستانی بیٹنگ لائن کو روکنا ایک کڑا امتحان ہوگا۔دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی پچ شروع میں فاسٹ بالرز کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے، تاہم لائٹس کے نیچے بیٹنگ آسان ہونے کی توقع ہے۔ کل کا میچ تجربے اور جوش کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ ثابت ہوگا۔ جہاں ہندوستان اپنی برتری برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا، وہیں نمیبیا کی ٹیم عالمی کرکٹ میں اپنی شناخت بنانے کیلئے بے تاب ہے۔اگر ہندوستانی ٹیم اپنی پوری قوت کے ساتھ کھیلی، تو دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے ان کی سپر ایٹ مرحلے کی طرف پیش قدمی مزید یقینی ہو جائے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version