ہومSportsمسلسل سنچریوں کا سفر،ریکارڈ کا وہ پہاڑ جس پر کوہلی اکیلے کھڑے...

مسلسل سنچریوں کا سفر،ریکارڈ کا وہ پہاڑ جس پر کوہلی اکیلے کھڑے ہیں

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

گایکواڑ کی پہلی ون ڈے سنچری

رائے پور، 03 دسمبر (یو این آئی )ہندوستان کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک اور شاندار سنچری جڑتے ہوئے نہ صرف مسلسل دوسری بلکہ اپنے ون ڈے کیریئر کی 53ویں اور مجموعی طور پر 84ویں بین الاقوامی سنچری مکمل کی۔ ان کے کُل سنچریوں میں 30 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور ایک ٹی20 سنچری شامل ہے۔رائے پور میں کوہلی کی اننگز خالص “وِنٹیج کوہلی” تھی،پُرسکون، منظم، لے سے بھرپور اور مکمل کنٹرول میں۔گزشتہ تین ون ڈے اننگز میں کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 101*، 135 اور اب 102 رنز بنا کر اپنی برتری دوبارہ ثابت کی۔ اس سنچری کے ساتھ وہ پروٹیز کے خلاف سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے میں کین ولیمسن کے برابر جا پہنچے (چار چار سنچریاں)۔ایک اور حیران کن ریکارڈ یہ کہ کوہلی کے نام مسلسل ون ڈے اننگز میں سنچریاں بنانے کی 11 مختلف اسٹریکس ہیں،دنیا میں کسی بھی بلے باز کے مقابلے میں سب سے زیادہ۔ اے بی ڈی ویلیئرز کے نام صرف چھ ہیں۔چار مختلف ٹیموں کے خلاف سات یا اس سے زیادہ سنچریاں جڑنے کے معاملے میں بھی کوہلی اب کرکٹ کے اعلیٰ ترین طبقے میں صرف سچن تندولکر کے ساتھ کھڑے ہیں۔38ویں اوور میں جیسے ہی کوہلی نے ایک سنگل لے کر اپنی سنچری مکمل کی، اسٹیڈیم شور میں ڈوب گیا۔ انہوں نے آسمان کی طرف ہاتھ اٹھائے، ہیلمٹ اتارا اور پھر ہوا میں مُکّا لہرا کر جشن منایا۔ یہ ایک ایسا لمحہ تھا جو مہارت سے تراشا گیا، مگر جسے دل نے پوری شدت سے محسوس کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version