برمنگھم، یکم جولائی (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے کل ایج بیسٹن پہنچے گی۔ہندوستانی ٹیم کرکٹ کی شاندار تاریخ کی ایسی پہلی ٹیم بن گئی ہے جو ایک میچ میں پانچ سنچریز بنا کر بھی میچ ہار گئی۔ہیڈنگلی میں کھیلے گئے میچ کے دوران اگر چہ ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم اُس کی ایک بڑی غلطی سے شائقین حیران رہ گئےاور انگلینڈ کی ٹیم کے حوصلے بلند ہوگئے۔شبھمن گل، رشبھ پنت (جنھوں نے دونوں اننگز مین سنچریز لگائیں)، کے ایل راہل اور یشسوی جیسوال کی زبردست سنچریز کے باوجود، ہندوستانی ٹیم اہم لمحوں میں آؤٹ ہوگئی۔ میچ کے آخری دن ٹیم کی گیندبازی بے اثر رہی اور انگلینڈ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔اب، کارواں ایجبسٹن اسٹیڈیم پہنچ رہا ہے۔ یہ ایک ایسا مقام ہے جس کی ایک روایت رہی ہے، لیکن اس اسٹیڈیم میں ہندوستانی ٹیم کوکبھی کامیابی نہیں ملی ہے۔ یہاں پچھلے آٹھ ٹیسٹ میچوں میں، ہندوستان چھ میچ ہار چکا ہے اور دو ڈرا ہوئے ہیں۔ٹیم نئی تاریخ رقم کرنے کی کوشش کرے گی۔ یہاں ہارنے سے انگلینڈ کو 2-0 کی برتری حاصل ہو جائے گی اورتین میچ باقی رہیں گے ، جبکہ ہندوستانی ٹیم کی جیت سیریز میں برابری کر دے گی اور اس کی مہم میں جان پڑ جائے گی۔حال ہی میں اس مقام پرانگلینڈ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔وہ یہاں اپنے آخری پانچ میں سے تین ٹیسٹ ہارگئی۔ لیکن اس بار بین اسٹوکس کی قیادت میں ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ جارحانہ ’بیزبال‘ حکمت عملی پر عمل پیرا نظر آرہی ہے۔ انہوں نے اب اپنے آخری پانچ میں سے چار ٹیسٹ جیتے ہیں، لیڈس کی وہ جیت بھی شامل ہے جس سے اُس کی زبرست واپسی ہوئی ہے اور وہ دوبارہ دبدبہ بنانے کی خواہش مندہے۔ لیڈس میں جوش ٹونگ اور بین اسٹوکس نے ہندوستان کی پہلی اننگز میں چار چار وکٹس حاصل کیے۔دوسری طرف، ہندوستانی ٹیم کی طرف سے کسی نہ کسی تبدیلے کی توقع ہے۔ کلدیپ یادو پرشدھ کرشنا کی جگہ لے سکتے ہیں۔پہلے میچ میں: گل نے 147 رن بنائے، پنت نے ڈبل سنچریز لگائی۔ کے ایل راہل نے 137، بنائے جبکہ جیسوال نے 101 رن کا اضافہ کیا۔بمرہ نے پانچ وکٹ لیے۔ لیکن انگلینڈ نے بھی اسی طرح کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اولی پوپ نے 106، ہیری بروک نے 99 اور بین ڈکٹ نے 62 اور 149 رن بنائے۔ ٹونگ اور اسٹوکس نے دباؤ میں گیندبازی کی۔ اب ہندوستانی ٹیم پر ایسے مقام پر جیت درج کرنے کا دباؤ رہے گا جہاں اُسے کبھی فتح نصیب نہیں ہوئی۔ انگلینڈکیلئےسیریز پر گرفت مضبوط کرنے کا موقع ہوگا۔اب سب کی نظریں برمنگھم پر ہیں۔انگلینڈ: زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، کرس ووکس، برائیڈن کارس، جوش ٹونگ، شعیب بشیر۔ ہندوستان: یشسوی جیسوال، کے ایل راہل، سائی سدھارسن، شبھمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، کرونا نائر، رویندر جڈیجہ، شاردول ٹھاکر، محمد سراج، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو۔
