بنگلورو، 16 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بدھ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کے سبب گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔دوپہر کو امپائرز اور ریفری کی جانب سے میدان کا معائنہ کرنے کے بعد پہلے دن کا کھیل منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شدید بارش کے باعث پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔کل جمعرات کو میچ کا دوسرا پہلا سیشن 9.15 پر شروع ہوگا۔ ٹاس کا وقت 8.45 ہے اور کل 98 اوورز کا میچ کھیلا جائے گا۔
