سیریز کیلئے فیصلہ کن مقابلہ وشاکھاپٹنم میں آج
وشاکھاپٹنم، 5 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان اور جنوبی افریقہ دونوں ہی کے پاس ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے کا موقع ہے۔ سیریز 1-1 کی برابری پر ہے اور فیصلہ کن مقابلہ ہفتہ کے روز وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ پہلے دو میچوں میں خوب رنز بنے ہیں اور امکان ہے کہ آخری میچ بھی اسی انداز کا ہو۔ہندوستان کو دونوں میچوں میں اوس نے پریشان کیا ہے البتہ وشاکھاپٹنم میں کتنی اوس پڑتی ہے، یہ بھی دیکھنے لائق بات ہے۔ہندوستان کو اپنی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ پَرَسِدھ کرشنّا 8.48 کی اکانومی سے رنز دے رہے ہیں، لیکن ہندوستان کے پاس اس وقت اسکواڈ میں ان کا کوئی متبادل موجود نہیں ہے اور وہ کسی ماہر گیندباز کی جگہ آل راؤنڈر کو شامل بھی نہیں کریں گے۔
ہندوستان(متوقع):
1 یشسوی جیسوال، 2 روہت شرما، 3 وراٹ کوہلی، 4 رتوراج گایکواڈ، 5 کے ایل راہل (کپتان و وکٹ کیپر)، 6 واشنگٹن سندر، 7 رویندر جڈیجا، 8 ہرشت رانا، 9 کلدیپ یادو، 10 ارشدیپ سنگھ، 11 پرسِدھ کرشنا۔دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑی ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے میدان سے باہر ہو گئے تھے۔ دونوں میں سے کوئی بھی آگے میچ میں حصہ نہیں لے سکا۔ ہیمسٹرنگ اتنی جلدی ٹھیک نہیں ہوتی، اس لیے امید کی جا رہی ہے کہ برگر اور ٹونی ڈی جورجی کی جگہ آٹنیل بارٹ مین اور رائین رکالٹن کھیلیں گے۔جنوبی افریقہ (متوقع): 1 ایڈن مارکرم، 2 کوئنٹن ڈیکوک (وکٹ کیپر)، 3 ٹیمبا باوما (کپتان)، 4 میتھیو بریٹزکے، 5 رائین رکالٹن، 6 ڈیوالڈ بریوس، 7 مارکو جانسن، 8 کوربن بوش، 9 کیشو مہاراج، 10 لونگی اینگڈی، 11 آٹنیل بارٹ مین
پچ اور حالات
وشاکھاپٹنم میں ہندوستان کی پچھلی دو ون ڈے اننگز اس میدان کے حالات کے دو مختلف پہلووں کو دکھاتی ہیں۔ دسمبر 2019 میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 387 رنز بنائے تھے، جبکہ مارچ 2023 میں آسٹریلیا کے سامنے صرف 117 رنز پر آؤٹ ہو گیا تھا۔ پچ تیار کرنے میں موسم کی کوئی رکاوٹ نہیں رہی، اس لیے توقع کی جا رہی ہے کہ یہاں زیادہ رنز بنیں گے۔ درجہ حرارت رانچی اور رائے پور کے مقابلے میں تھوڑا زیادہ رہے گا، لیکن کرکٹ کے لیے اب بھی آرام دہ ہوگا۔
