ہومSportsبڑا الٹ پھیر: سابق چیمپئن آسٹریلیا ٹی-20 ورلڈ کپ سے باہر، زمبابوے...

بڑا الٹ پھیر: سابق چیمپئن آسٹریلیا ٹی-20 ورلڈ کپ سے باہر، زمبابوے کی سپر-8 میں انٹری

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بارش کی وجہ کر زمبابوے اور آئرلینڈ میچ منسوخ ہونے سے کنگاروز کا سفر ختم

کینڈی، سری لنکا ،17؍فروری (ایجنسی):2021 کی چیمپیئن آسٹریلیا ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے لیگ راؤنڈ سے ہی باہر ہو گئی ہے۔ منگل کو زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔ کینڈی کے پلے کیلے اسٹیڈیم میں میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا۔ اسی کے ساتھ زمبابوے نے سپر-8 میں جگہ بنا لی ہے۔ایک دن پہلے کنگاروز سری لنکا کے خلاف 8 وکٹوں سے ہار گئے تھے۔ انہیں 13 فروری کو زمبابوے نے 23 رنز سے شکست دی تھی۔ اب آسٹریلیا کو 20 فروری کو عمان کے خلاف کھیلنا ہے۔ اسے جیت کر بھی مچل مارش کی ٹیم اگلے راؤنڈ میں نہیں پہنچ سکے گی۔آسٹریلوی ٹیم اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں دوسری بار گروپ اسٹیج سے باہر ہوئی ہے۔ اس سے پہلے 2009 میں رکی پونٹنگ کی کپتانی میں ٹیم لیگ راؤنڈ سے باہر ہو گئی تھی۔
اس ورلڈ کپ میں پہلا میچ منسوخ ہوا
موجودہ ورلڈ کپ میں یہ پہلا میچ ہے جو منسوخ ہوا ہے۔ وہیں، ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اب تک مجموعی طور پر 8 میچ منسوخ ہو چکے ہیں۔ 2016 کے ایڈیشن میں 2 میچ منسوخ ہوئے تھے۔ 2007، 2010، 2012، 2022 اور 2024 میں بھی ایک ایک میچ منسوخ ہوا تھا۔
میچ منسوخ ہونے سے آسٹریلیا باہر کیسے؟
گروپ بی سے سری لنکا کی ٹیم سپر-8 میں پہنچ چکی ہے۔ ہر گروپ سے دو ٹیموں کو سپر-8 میں جانا ہے۔ عمان پہلے ہی باہر ہو چکی ہے۔ اب دوسرے مقام کے لیے زمبابوے، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان دوڑ چل رہی تھی۔ زمبابوے کے پاس 4 پوائنٹس تھے، جبکہ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے پاس 2-2 پوائنٹس تھے۔ میچ منسوخ ہونے سے زمبابوے کو ایک پوائنٹ مل گیا جس سے اس کے 5 پوائنٹس ہو گئے۔ ایسی صورت میں آسٹریلیا اپنا آخری میچ جیت کر بھی زمبابوے سے آگے نہیں نکل پائے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version