ہومSportsٹی -20ورلڈ کپ: کناڈا کو ہرا کر نیوزی لینڈ سپر 8 میں...

ٹی -20ورلڈ کپ: کناڈا کو ہرا کر نیوزی لینڈ سپر 8 میں داخل

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

چنئی، 17 فروری (یو این آئی )نیوزی لینڈ نے کناڈا کے خلاف 174 رنز کا ہدف محض 2 وکٹوں کے نقصان پر 29 گیندیں قبل ہی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ کناڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یووراج سامرا کے شاندار 110 رنز کی بدولت 173 رنز بنائے تھے، لیکن کیوی بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ نے اس ہدف کو بونا ثابت کر دیا۔صرف 19 سال کی عمر میں یووراج سامرا نے وہ کارنامہ انجام دیا جو آج تک کسی ایسوسی ایٹ ملک کا بلے باز نہیں کر سکا۔ انہوں نے محض 58 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، جس میں جیمز نیشم اور کول میکونچی کے اوورز میں لگائے گئے لگاتار چھکے اور چوکے شامل تھے۔ سامرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔174 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی خراب رہا۔ کناڈا کے تجربہ کار بولر سعد بن ظفر نے ٹم سیفرٹ اور فن ایلن کو جلد آؤٹ کر کے امیدیں وابستہ کیں، لیکن اس کے بعد گلین فلپس (ناقابلِ شکست 76) اور رچن رویندرا (ناقابلِ شکست 59) نے کناڈا کے با لرز کی ایک نہ چلنے دی۔ دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 72 گیندوں پر 146 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت داری قائم ہوئی۔کناڈا کی ٹیم ایک وقت میں 190 سے زائد رنز بناتی دکھائی دے رہی تھی، لیکن نیوزی لینڈ کے با لرز نے آخری تین اوورز میں صرف 23 رنز دے کر میچ میں واپسی کی۔ جیکب ڈفی نیوزی لینڈ کے سب سے کامیاب اور کفایتی با لر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں صرف 25 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری جانب کناڈا کے بالرز کیوی بلے بازوں کے جارحانہ موڈ کے سامنے بے بس نظر آئے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version