آئی سی سی نے اربوں روپے کی انعامی رقم تقسیم کر دی
دبئی،11مارچ (یواین آئی )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شریک تمام 20 ٹیموں کے لیے مجموعی طور پر 11.25 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 1 ارب 39 کروڑ ہندوستانی روپے) کی خطیر انعامی رقم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ہندوستان ایونٹ کی تاریخ میں اپنا ٹائٹل برقرار رکھنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، جس کے باعث اس پر انعامی رقم کی برسات ہوئی ہے۔ہندوستان (فاتح): 2,639,423 ڈالر (تقریباً 24.28 کروڑ روپے)نیوزی لینڈ (رنر اپ): 1,422,692 ڈالر (تقریباً 13.08 کروڑ روپے)۔سیمی فائنلسٹ جنوبی افریقہ نے $1,005,577 (9,24,89,855 روپے) اور انگلینڈ نے $974,423 (8,96,49,741 روپے) حاصل کیے۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کو 538,269 ڈالر (4,95,19,222 روپے)، پاکستان کو 522,692 ڈالر (4,80,86,182 روپے)، زمبابوے کو 491,538 ڈالر (4,52,20,103 روپے)، سری لنکا کو 4,37,87,155 روپے ملیں گے۔ افغانستان کو $309,808 (2,85,01,248 روپے) ملیں گے، آسٹریلیا کو $309,808 (2,85,01,248 روپے)، امریکہ کو $278,654 (2,56,35,189 روپے)، آئرلینڈ کو 2,49,98,298 روپئے، اٹلی کو $256,154 (2,35,62,748 روپے)، نیدرلینڈ کو $256,154 (2,35,62,748 روپے)، متحدہ عرب امارات (UAE) کو $256,154 ($ 2,62,53,254) ،نیپال کو 2,35,62,748 روپے ، کینیڈا کو $225,000 (2,06,92,575 روپے)، نمیبیا کو $225,000 (2,06,92,575 روپے) اور عمان کو $225,000 (2,06,92,575 روپے) ملے۔
