آسام نے ودربھ کو ہرایا؛اتر پردیش نے چنڈی گڑھ کو 40 رنز سے ہرایا
لکھنؤ، 04 دسمبر (یواین آئی) کپتان سنجو سیمسن (46)، وشنو ونود (ناٹ آؤٹ 43) اور شراف الدین (ناٹ آؤٹ 35/1 وکٹ) کے بعد کے ایم آصف (پانچ وکٹیں) کی قیادت میں گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت کیرالہ نے سید مشتاق علی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ اے میچ میں جمعرات کو چیمپیئن ممبئی کو 15 رنز سے شکست دی۔ یہ ممبئی کی اس سیزن میں پہلی شکست ہے۔179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی ممبئی کی شروعات خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں آیوش مہاترے (3 رنز) کی وکٹ گر گئی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے سرفراز خان اور اجنکیا رہانے کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رنز بنائے۔اجنکیا رہانے نے 18 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔سرفراز خان، جنہوں نے پچھلے میچ میں اپنی پہلی ٹی-20 سنچری بنائی تھی، نے 40 گیندوں پر 52 رنز بنائے اور اپنا فارم برقرار رکھا۔سریہ کمار یادَو نے 25 گیندوں میں 32 رنز، شِیوم دوبے 11 رنز اور سائی ر اج پٹیل 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایک موقع پر 17.1 اوور میں پٹیل پانچویں بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے، اس وقت ممبئی کا اسکور 148 رنز تھا۔کے ایم آصف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ممبئی نے صرف 15 رنز مزید بنا کر اپنی باقی پانچ وکٹیں گنوا دیں۔کیرالہ کے لیے کے ایم آصف نے 24 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔وگنیش پوتھر کو دو وکٹیں ملیں۔شراف الدین، ایم ڈی ندیش اور عبدالباسط نے ایک، ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے کیرالہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 178 رنز کا اسکور بنایا۔سنجو سیمسن اور روہن کنومل کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت قائم کی۔ چوتھے اوور میں شمس مولانی نے روہن کنومل (2 رنز) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ کیرل کی دوسری وکٹ سنجو سیمسن کی صورت میں گری۔ سیمسن نے 28 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ مجموعی طور پر، انہوں نے ٹورنامنٹ میں پانچ اننگز میں 141.59 کی اسٹرائیک ریٹ سے 160 رنز اسکور کیے ہیں۔وشنو ونود نے بیچ میں جدوجہد کرتے ہوئے 40 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 43 رنز بنائے، جبکہ شراف الدین نے 15 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 35 رنز اسکور کیے۔ممبئی کی جانب سے شاردول ٹھاکر، اتھروو انکولیکر، سائی ر اج پٹیل، شمس ملانی اور شِیوم دوبے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ایک اور میچ میں آسام نے ودربھ کو 58 رنز سے شکست دی۔ آسام نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 175 رنز کا اسکور بنایا۔عبدالعزیز قریشی نے 57 اور نہار ڈیکا نے 52 رنز بنائے۔ سمیت گھادیگاوںکر اور ساحل جین نے 12-12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آکاش سین گپتا نے سات گیندوں میں ناٹ آؤٹ 13 رنز اسکور کیے۔ودربھ کی جانب سے یش ٹھاکر نے تین، درشن نالکانڈے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ناچیکت بھوٹے اور ہرش دوبے نے ایک، ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔جواب میں مختار حسین اور آکاش سین گپتا (تین-تین وکٹیں) کی قیادت میں آسام کے گیندبازوں نے ودربھ کی پوری ٹیم کو صرف 17.5 اوورز میں 117 رنز پر آؤٹ کر کے میچ اپنے نام کیا۔دھرو شوری نے 36، کپتان ہرش دوبے نے 23 اور یش راٹھوڑ نے 20 رنز کا تعاون کیا۔ باقی بلے باز دہائی کے ہندسوں تک بھی نہیں پہنچ سکے۔
اتر پردیش نے ’پلےئر آف دی میچ‘ سمیر رضوی (42 گیندوں میں 70 رنز) کی شاندار اننگز کی بدولت چنڈی گڑھ کو 40 رنز سے شکست دی۔اتر پردیش نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 212 رنز کا شاندار اسکور بنایا۔ مادھَو کوشک نے 41 گیندوں میں 67، سدھارتھ یادو نے 12 گیندوں میں 28 اور رنکو سنگھ نے 10 گیندوں میں 24 رنز اسکور کیے۔چنڈی گڑھ کی جانب سے سندِیپ شرما نے 26 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بیٹنگ کے لیے اترنے والی چنڈی گڑھ مقررہ 20 اوورز میں صرف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکی اور میچ 40 رنز سے ہار گئی۔چندی گڑھ کی جانب سے منن ووہرا نے 35 گیندوں میں 61، نکھل ٹھاکر 32، ارمیت لبانا (ناٹ آؤٹ 30)، چراغ ویر 12، نکھل شرما 11 اور گورَو پوری نے 10 رن کا تعاون دیا۔اتر پردیش کی جانب سے بھوونیشور کمار نے تین اور وپرج نگم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کارٹک تیا گی، شِوام ماوی اور پرشانت ویر نے ایک، ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
