ہومSportsسوریہ کمار اور محسن نقوی نے مصافحہ کیا تھا

سوریہ کمار اور محسن نقوی نے مصافحہ کیا تھا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

سنجے راوت نے ویڈیو شیئر کیا، ہمیں بے وقوف بنانا بند کرو

نئی دہلی ،29 ستمبر(یو این آئی ) ہندوستان نے دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تاہم ہندوستان نے ٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ اس اقدام کے پیچھے حالیہ سیاسی کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کارفرما تھے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کیا تھا۔اس واقعے کے بعد، ٹرافی کی پیشکش میں تاخیر ہوئی اور آخرکار ٹرافی کو اسٹیج سے ہٹا لیا گیا۔ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو نے اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کو جشن منانے کا موقع نہیں دیا گیا۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس معاملے پر آئی سی سی سے باضابطہ احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیکن اس درمیان میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ہندستانی کپتان محسن نقوی سے مصافحہ کرتے، چائے پیتے اور تصاویر بنواتے نظر آ رہے ہیں۔ اس پرانہوں نے کہا کہ کیا آپ عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں؟وہ پاکستانی وزیر محسن نقوی سے مصافحہ کر رہے تھے اور تصاویر کے لیے مسکرا رہے تھے۔عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے پیر کو ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے پر بی جے پی اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم پر تنقید کی۔ ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے راوت نے الزام لگایا کہ ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادیو نے ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سے مصافحہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی کے جعلی محب وطنوں اور بھکتوں کے بارے میں نہیں جانتا، لیکن حقیقی محب وطنوں نے کل کا میچ نہیں دیکھا، آپ نے پی سی بی کے سربراہ نقوی سے ٹرافی نہیں لی،مزید برآں، انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کو ہندوستانی فوج اور پہلگام دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کی توہین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سوال یہ ہے کہ آپ پاکستان کے ساتھ کیوں کھیل رہے ہیں؟ آپ کو پہلگام میں شہید فوجیوں اور شہید ہونے والوں کی توہین نہیں کرنی چاہیے۔ آپ نے ٹرافی نہیں لی، ان کے کپتان سے مصافحہ نہیں کیا، پھر آپ نے میچ کیوں کھیلا؟ اگر آپ نے ایسا کیا تو یہ ڈرامہ بند کرو۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version