ہومSportsسریش ایئرکی کپتانی پاری

سریش ایئرکی کپتانی پاری

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پنجاب نے حیدرآباد کو 6وکٹوں سے شکست دی

نیو چنڈی گڑھ، 11 اپریل (یو این آئی) کپتان شریاس ایر (ناٹ آوٹ 69)، پرینش آریہ (57) اور پربھسمرن سنگھ (51) کی طوفانی بلے بازی کی بدولت پنجاب کنگز نے ہفتہ کو آئی پی ایل کے ایک مقابلے میں سن رائزرز حیدرآباد کو سات گیندیں باقی رہتے چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری جیت درج کر لی۔پریانش آریہ اور پربھسمرن سنگھ کی سلامی جوڑی نے پنجاب کنگز کو جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 99 رنز جوڑے۔ ساتویں اوور میں شیوانگ کمار نے پرینش آریہ کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ پریانش نے صرف 20 گیندوں میں پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ نویں اوور میں شیوانگ کمار نے پربھسمرن سنگھ کو آؤٹ کر کے حیدرآباد کو دوسری وکٹ دلاکر کامیابی دلائی، جنہوں نے 25 گیندوں میں 51 رنز بنائے۔ کوپر کونلی 11 رنز بنا کر شیوانگ کمار کا تیسرا شکار بنے، جبکہ 17 ویں اوور میں ہرش دوبے نے نہال وڈھیرا کو بولڈ کر کے پنجاب کو چوتھا جھٹکا دیا۔ تاہم، کپتان شریس ایر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 33 گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 69 رنز بنا کر پنجاب کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔پنجاب کنگز نے 18.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ ششانک سنگھ 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل، ابھیشیک شرما (74)، ہینرک کلاسن (39) اور ٹریوس ہیڈ (38) کی اننگز کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے پنجاب کنگز کو 220 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ حیدرآباد کے لیے ابھیشیک اور ٹریوس ہیڈ نے پہلی وکٹ کے لیے 120 رنز کی شراکت قائم کی تھی، لیکن ششانک سنگھ نے ایک ہی اوور میں دونوں کو آؤٹ کر کے پنجاب کو میچ میں واپس لایا۔ ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر آٹھ چھکوں کی بارش کرتے ہوئے 74 رنز بنائے۔کپتان ایشان کشن نے 17 گیندوں میں 27 رنز بنائے جنہیں ارشدیپ سنگھ نے آؤٹ کیا۔ سن رائزرز حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 219 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا، لیکن وہ اس کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔ پنجاب کی جانب سے ششانک سنگھ اور ارشدیپ سنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ زیویئر بارٹلیٹ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.