ہومSportsسنیل چھیتری کی شاندار واپسی

سنیل چھیتری کی شاندار واپسی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ہندوستان نے مالدیپ کو شکست دے کر 489 دنوں بعد فٹبال میچ جیتا

نئی دہلی، 20 مارچ (ہ س)۔ ہندوستان نے بدھ کو شیلانگ کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا بین الاقوامی دوستانہ میچ میں مالدیپ کو 0-3 سے شکست دے کر اپنی 15 ماہ کی بین الاقوامی جیت کی خشک سالی کا خاتمہ کیا۔ یہ جیت نئے ہسپانوی کوچ مانولو مارکیز کی قیادت میں ہندوستان کی پہلی بین الاقوامی جیت بھی رہی۔سینئر ڈیفنڈر راہل بھیکے (34) اور ’پلیئر آف دی میچ‘ لسٹن کولاسو (66) نے شاندار ہیڈرز کے ذریعے ہندوستان کے لیے گول اسکور کیے۔ تاہم، سب سے بڑا جشن کپتان سنیل چھیتری کے حصے میں آیا، جنہوں نے 76ویں منٹ میں بائیں جانب سے کولاسو کے کراس سے شاندار ہیڈر کے ذریعے اپنا 95 واں بین الاقوامی گول کیا۔یہ میچ پہلی بار تھا جب شیلانگ کا جے این اسٹیڈیم سینئر مردوں کے بین الاقوامی میچ کی میزبانی کر رہا تھا اور اسٹیڈیم میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ ہندوستان کے تجربہ کار اسٹرائیکر سنیل چھیتری 286 دن بعد ٹیم میں واپس آئے اور اپنا 152 واں بین الاقوامی میچ کھیلا۔میچ کے آغاز سے ہی لسٹن کولاسو، نورم مہیش سنگھ اور برینڈن فرنینڈس نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے مالدیپ کے دفاع کو چیلنج کیا، لیکن ٹیم کو پہلا گول کرنے میں وقت لگا۔ 34ویں منٹ میں برینڈن فرنینڈس کے کارنر پر راہل بھیکے نے ایک طاقتور ہیڈر مارتے ہوئے ہندو ستان کو 0-1 کی برتری دلائی۔ اس کے بعد ہندوستان نے مالدیپ کو مکمل دباو میں ڈالا اور دوسرے ہاف میں کئی مواقع پیدا کئے۔ 66ویں منٹ میں لسٹن کولاسو نے مہیش سنگھ کے کارنر سے شاندار ہیڈر سے اپنا پہلا بین الاقوامی گول کیا اور اسکور 0-2 کردیا۔ ہندوستان کے لیے آخری گول 76 ویں منٹ میں اس وقت ہوا جب سنیل چھیتری نے کولاسو کے کراس کو ہیڈر کے ذریعہ گول میں بدل دیا۔ 82ویں منٹ میں منولو مارکیز نے چھیتری کو سبسٹی ٹیوٹ کر عرفان یادواڈ کو میدان میں اتارا۔ جب چھیتری میدان سے باہر گئے تو انہیں سامعین کی جانب سے زبردست حوصلہ افزائی ملی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان کا اعتماد بڑھ گیا ہے اور اب ٹیم اسی میدان پر 25 مارچ کو اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے کوالیفائر میں بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version