ہومSportsبھارت کی ون ڈے سیریز میں جیت کے ساتھ شروعات

بھارت کی ون ڈے سیریز میں جیت کے ساتھ شروعات

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست دی

ساؤتھمپٹن، 17 جولائی(یو این آئی) دیپتی شرما (ناٹ آؤٹ 62) اور جیمائمہ روڈریگز (48) کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو 10 گیندیں باقی رہتے ہوئے چار وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہندستان نے تین میچوں کی سیریز میں ایک- صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دیپتی شرما کو شاندار کارکردگی پر ’پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ہندستان کی جانب سے 259 رنز کے ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے پرتیکا راول اور سمرتی مندھانا نے پہلی وکٹ کے لیے 48 رنوں کی شاندار شراکت داری کی۔ آٹھویں اوور میں لورین بیل نے سمرتی مندھانا (28) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ انیسویں اوور میں صوفی ایکلسٹن نے پرتیکا راول (36) کو آؤٹ کیا۔ ہرلین دیول (27) رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعدجیمائمہ روڈریگز اور دیپتی شرماکے درمیان 90 رنوں کی شراکت ہوئی۔ کپتان ہرمین پریت کور 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ 42ویں اوور میں لورین فائلر نے جیمائمہ روڈریگز (48) کو آؤٹ کر کے اس اہم شراکت کا خاتمہ کیا۔ رشا گھوش10 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ ہندستان نے 48.2 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنا کر میچ چار وکٹوں سے جیت لیا۔دیپتی شرمانے 64 گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ناقابل شکست 62 رن بنائے، جبکہ امن جوت کور 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔انگلینڈ کی جانب سےشارلٹ ڈیننے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لورین بیل، صوفی ایکلسٹن اور لورین فائلر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل بدھ کی رات کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی کپتان نیٹ سائبر برنٹنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔انگلینڈ کی شروعات خراب رہی اور ابتدائی دو وکٹیں صرف 20 رنز پر گر گئیں۔ایمی جونز (1)اورٹیمی بیومونٹ (5)کو کرانتی گوڑنے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ایما لیمب اور کپتان نیٹ سائبر برنٹ نے اننگز سنبھالی اور دونوں کے درمیان 71 رنز کی شراکت ہوئی۔ایما لیمب (39)اوربرنٹ (41) کو سنہا رانا نے آؤٹ کیا۔اس کے بعدصوفیہ ڈنکلی اور ایلس ڈیوڈسن رچرڈز نے پانچویں وکٹ کے لیے 106 رنز کی شراکت قائم کی۔ 44ویں اوور میں شری چارنی نے ڈیوڈسن رچرڈز (53) کو آؤٹ کر کے شراکت کا خاتمہ کیا۔
صوفیہ ڈنکلی نے انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ 83 رنز (92 گیندوں پر) بنائے، جنہیں امن جوت کورنے آخری اوور کی آخری گیند پر بولڈ آؤٹ کیا۔ہندستان کی جانب سے سنہا رانا اورکرانتی گوڑنے دو- دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ امن جوت کوراور شری چارنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version