ہومSportsشانتو، مشفق کی سنچریوں نے بنگلہ دیش کو سنبھالا

شانتو، مشفق کی سنچریوں نے بنگلہ دیش کو سنبھالا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

گال، (سری لنکا) 17 جون (یو این آئی) کپتان نجم الحسین شانتو (ناٹ آؤٹ 136) اور مشفق الرحیم (ناٹ آؤٹ 105) کی سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن تین وکٹ پر 292 رنز بنا کر میچ پر مضبوط گرفت بنالی ہے۔آج یہاں بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ اسیتھا فرنینڈو نے انعام الحق (صفر) کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو پہلا جھٹکا دیا۔ تھرندو رتنائیکے نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں شادمان اسلام (14) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد رتنائیکے نے مومن الحق (29) کو بھی آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کے لیے بحران پیدا کر دیا۔ مشکل کے ایسے وقت میں کپتان نجم الحسین شانتو اور مشفق الرحیم کی جوڑی نے بنگلہ دیش کی اننگ کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 247 رنز کی ناقابل شکست شراکت ہوئی۔ اس سے قبل نجم الشانتو نے 203 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 101 رنز بنا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ نومبر 2023 کے بعد شانتو کی یہ پہلی اور سری لنکا کے خلاف دوسری ٹیسٹ سنچری ہے۔ اس کے بعد مشفق نے 176 گیندوں میں پانچ چوکے لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ مشفق کی یہ 12ویں ٹیسٹ سنچری ہے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف چوتھی بار سنچری بنائی ہے۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر بنگلہ دیش نے تین وکٹوں پر 292 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ نجم الشانتو (136 ناٹ آؤٹ) اور مشفق الرحیم (105 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود ہیں۔سری لنکا کی جانب سے تھرندو رتنائیکے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتھا فرنینڈو کو ایک وکٹ ملا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version