ہومSportsدہـــــلی کیپٹلس ہــــــوم گــــــراؤنڈ پر اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے...

دہـــــلی کیپٹلس ہــــــوم گــــــراؤنڈ پر اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے کوشاں

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی) دہلی کیپٹلس اتوار کی شام راجدھانی کے اسٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ کے 29ویں میچ میں جہاں اپنی جیت کے سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کرے گی، وہیں ممبئی انڈینس مسلسل دو شکستوں کے بعد دوسری جیت کے لیے لڑے گی۔دہلی کیپٹلس اس سیزن کے چار میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے، جو ان کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے برعکس ممبئی انڈینس پانچ میچوں میں صرف ایک جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے اور دوسری جیت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔دہلی کی شاندار شروعات کے پیچھے کے ایل راہول کی شاندار کارککردگی کارفرما ہے، جو ان کی بیٹنگ لائن اپ کے محور کے طور پر ابھری ہے۔ دائیں ہاتھ کے اسٹائلش بلے باز میں نہ صرف سرفہرست رہنے کی صلاحیت موجود ہے بلکہ ضرورت پڑنے پر وہ جارحانہ کردار ادا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ دہلی کے پچھلے میچ میں 53 گیندوں پر ان کی ناقابل شکست 93 رنز، رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف چھ وکٹوں کی شاندار جیت سے کسی بھی دباؤ میں ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے ان کی مہارت ظاہر ہوتی ہے۔ 58 رنز پر 4 وکٹ گنوانے کے بعد راہول نے ٹرسٹن اسٹبس (38 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ 111 رنز کی میچ وننگ شراکت داری کی۔ تین اننگز میں 72.169کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 185 رنز بنانے والے راہل کی موجودگی سے دہلی کی بیٹنگ لائن اپ میں مضبوطی نظر آتی ہے۔ اس بلے باز نے ضرورت پڑنے پر متوازن اور موقع ملنے پر دھماکہ خیز انداز میں بیٹنگ کی۔ اس دوران اسٹبس مڈل آرڈر میں شاندار رہے ہیں، اسٹرائیک کا تبادلہ کرتے ہيں اور خراب گیندوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔دہلی کیپٹلس کا بولنگ اٹیک بھی شاندار رہا ہے۔ مچل اسٹارک کی تیز گیند بازی نے چار میچوں میں نو وکٹیں حاصل کی ہیں، جب کہ کلدیپ یادیو نے درمیانی اوورز میں اپنی کلائی اسپن سے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا، جس نے فی اوور 5.66 رنز کی اوسط سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ نوجوان کھلاڑی وپراج نگم بھی اہم کھلاڑی کے طور پر ابھرے ہیں۔ انہوں نے آر سی بی کے خلاف 18 رن پر دو وکٹ جھٹکے۔جہاں دہلی نے مستحکم اور شاندار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ممبئی نے بلے اور گیند دونوں کے ساتھ جدوجہد کی ہے۔ اپنی تازہ ترین کارکردگی میں، وہ وانکھیڑے میں آر سی بی کے خلاف 222 کے چیلنجنگ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 12 رنز سے پیچھے رہ گئے۔ اگرچہ تلک ورما (29 گیندوں پر 56) اور کپتان ہاردک پانڈیا (15 گیندوں پر 42) نے آخر میں زبردست واپسی کی، لیکن ٹاپ آرڈر ایک بار پھر مضبوط بنیاد رکھنے میں ناکام رہا۔ سوریہ کمار یادیو بیٹنگ کے شعبے میں ان کا واحد کرن رہا ہے، جس نے پانچ اننگز میں 150 سے اوپر کے اسٹرائیک ریٹ پر 199 رنز بنائے۔ روہت شرما ابھی تک اپنی تال تلاش نہیں کر پائے ہیں جبکہ ول جیکس اور ریان رکیلٹن شروعات کو بڑے اسکور میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ بحیثیت کپتان بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود پانڈیا نے گیند بازی میں مثال قائم کی ہے اور 57.8 کی کفایتی شرح سے 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ تاہم، ان کے گیند بازوں کو اہم لمحات میں رن کو محدود کرنا مشکل ہوا ہے۔ ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے چند مواقع پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بدستور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ جسپریت بمراہ کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے لیکن تیز گیند باز اب بھی بھرپور فارم میں واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ الیون میں نئے آنے والے، وگنیش پتھور نے ہر میچ میں باقاعدہ وکٹیں لے کر شاندار مظاہرہ کیا ہے، حالانکہ وہ اکیلے ہی میچ کا رخ تبدیل نہیں کر پائے ہیں۔ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ٹاس اہم کردار ادا کرنے والا ہے۔ آئی پی ایل 2024 کے دوران اس گراؤنڈ پر ہونے والے پانچوں میچ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ بڑا اسکور پوسٹ کرنا ترجیحی حکمت عملی ہے۔ جب یہ دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ 27 اپریل 2024 کو اس گراؤنڈ پر مدمقابل ہوئیں تو دہلی نے سنسنی خیز اسکورنگ میچ میں ممبئی کو 10 رنز سے شکست دی تھی۔دہلی کیپٹلس، اپنی موجودہ شکل میں، ٹرافی کے مضبوط دعویدار ہیں۔ راہول کی اننگز کی قیادت کرتے ہوئے، رنز بنانے اور اپنی ٹیم کی رفتار کو مضبوطی سے جاری رکھنے کے واسطے درست بولنگ یونٹ کے ساتھ مل کر لگاتار پانچویں جیت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ دوسری طرف، ممبئی کو ٹیبل پر مزید نیچے جانے سے بچنے کے لیے جیت کی تلاش ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version