ہومSportsسانسد کھیل مہوتسو کے تحت فٹبال مہا سنگم کا سنجے سیٹھ نے...

سانسد کھیل مہوتسو کے تحت فٹبال مہا سنگم کا سنجے سیٹھ نے کیا شاندار افتتاح

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ہٹیا اور کانکے اسمبلی حلقہ میں 20 ٹیموں نے لیا حصہ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،9؍نومبر: رانچی لوک سبھا حلقے کی سطح پر سانسد کھیل مہوتسو کے تحت فٹبال مہا سنگم کا آغاز شاندار انداز میں کیا گیا۔یہ انعقاد وزیر اعظم نریندر مودی کی تحریک اور وزیر مملکت برائے دفاع و رانچی کے رکن پارلیمان جناب سنجے سیٹھ کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔اس کھیل مہوتسو کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، مقامی سطح کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور کھیل کے ذریعے معاشرتی یکجہتی کو مضبوط بنانا بتایا گیا ہے۔فٹبال مہا سنگم کا اہتمام جھارکھنڈ اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا گیا۔کانکے اسمبلی حلقے کا ٹورنامنٹ سی آئی پی گراؤنڈ کانکے میں منعقد ہوا، جہاں کل دس ٹیموں نے شرکت کی۔فائنل میچ کا افتتاح وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ اور سی آئی پی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بی کے چودھری نے مشترکہ طور پر کیا۔لڑکیوں کے زمرے میں بڑمو اور کانکے رائٹ ٹو کِک ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-2 کے فرق سے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں جگہ بنائی۔تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو تعریفی اسناد پیش کر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ہٹیا اسمبلی حلقے میں بھی دس ٹیموں نے حصہ لیا۔لڑکوں کے زمرے میں سیون اسٹار سکھوا باغان دھُروا اور موسی باڑی کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں،جبکہ لڑکیوں کے زمرے میں جی ٹی ایس پوکھر ٹولی اور ترون گوش فٹبال اکیڈمی دھُروا کی ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔دونوں اسمبلی حلقوں کے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے دوستی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے شاندار مظاہرے پیش کیے۔مزید بتایا گیا کہ رانچی لوک سبھا حلقے کے دیگر چار اسمبلی حلقوں رانچی، سِلی، خِجری اور اِچاگرھ میں بھی فٹبال مہا سنگم کا انعقاد کیا گیا ہے،اس کے بعد تمام حلقوں کی فاتح ٹیمیں رانچی میں فائنل مرحلے میں حصہ لیں گی۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ نے کہا کہ “یہ کھیل مقابلے کے جذبے سے زیادہ ایک مہوتسو کی طرح منایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کھیلوں میں شامل ہوں۔اس سے نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ علاقے کی باصلاحیت نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کا موقع بھی ملے گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ اس بار کے سانسد کھیل مہوتسو کی خاص بات یہ ہے کہ مختلف مقابلوں میں خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے،جس سے دیگر خواتین کو بھی تحریک اور اعتماد حاصل ہوگا، اور ان کی صلاحیتوں کو قومی سطح پر پہچان ملے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version