ہومSportsسمیع اور شبیر آزاد بیڈمنٹن ٹورنامنٹ

سمیع اور شبیر آزاد بیڈمنٹن ٹورنامنٹ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

سزلی اورفرحان کی جوڑی فائنل میں

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،12؍دسمبر: فائنل کے سب سے مضبوط دعوے دار نوجوان سَزلی اور ان کے جوڑی دار نوآموز فَرحان عالم کی کامیابیوں کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے فائنل تک جا پہنچا ہے، جہاں ان کا مقابلہ کل ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے اتوار کو ہوگا۔ چرچ کمپلیکس کے احاطے میں مارننگ گروپ کے زیرِ اہتمام کھیلے جا رہے سمیع اور شبیر آزاد بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اب اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ آج کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سَزلی اور فَرحان کی جوڑی کا مقابلہ احسان اور پرویز کی جوڑی سے ہوا۔توقع کے مطابق سَزلی اور فَرحان کی جوڑی نے شروع سے ہی اپنے حریفوں پر دباؤ بنانا شروع کر دیا اور بہترین تال میل کے ساتھ پہلے سیٹ میں احسان اور پرویز کو کھیلنے کا کوئی موقع نہیں دیا اور پہلا سیٹ 10/21 سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں پرویز نے کچھ زور دار شاٹس لگائے جبکہ ان کے جوڑی دار احسان نے بھی اچھے تال میل کے ساتھ میچ میں واپسی کی کوشش کی، لیکن طاقت اور تجربے کے امتزاج سے سَزلی اور فَرحان کی جوڑی نے میچ اپنے نام کر کے فائنل میں جگہ پکی کر لی۔اب فائنل میں ان کا مقابلہ کل کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے اتوار کی صبح سات بجے ہوگا۔ٹورنامنٹ کے دو مضبوط دعوے دار کل فائنل میں رسائی کے لیے آپس میں ٹکرائیں گے، جہاں مولانا آزاد بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے چیمپئن ڈاکٹر شیران علی اور اسجد خان کی جوڑی کا سامنا شکیل احمد اور محمد عمران کی جوڑی سے ہوگا۔آج کے چیف ریفری نہال احمد نے اپنے معاون مصطفیٰ عالم، لائن مین نشاط انور، عبد الخالق ننہو ، ڈاکٹر شیران علی اور شہاب الدین کے ساتھ میچ کامیابی سے مکمل کرایا، جبکہ مارننگ گروپ کے سرپرستِ اعلیٰ حاجی حلیم الدین اور صدر عقیل الرحمٰن نے ٹاس کر کے میچ کا آغاز کرایا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version