ہومSportsرونالڈو کا جادو چلا، مگر النصر کی فتوحات کے تسلسل کو بریک

رونالڈو کا جادو چلا، مگر النصر کی فتوحات کے تسلسل کو بریک

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

دمام،31 دسمبر (یو این آئی ) فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کریئر کا 957واں گول تو داغ دیا، مگر دمام کی سر زمین پر ‘النصر ‘ کی مسلسل جیت کا سفر تھم گیا۔ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد، جہاں قسمت رونالڈو پر مہربان تھی، وہیں ٹیم کی تقدیر میں فتح کی جگہ برابری لکھی تھی۔لیکن وہ ہاف ٹائم تک ایک گول سے پیچھے تھے۔ الاتفاق کے وائنالڈم نے 16ویں منٹ میں شاندار کاؤنٹر اٹیک کے بعد گیند کو دائیں کونے میں پہنچا کر اسکور کا آغاز کیا۔دوسرے ہاف کے آغاز ہی میں النصر کےجواؤ فیلکس نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ 2۔1 کر دیا۔الاتفاق کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں ڈرامائی موڑ اس وقت آیا جب النصر کے اسٹار کھلاڑی جواؤ فیلکس کی ایک زوردار ہٹ رونالڈو کے جسم سے ٹکرائی اور سیدھی جال میں جا گھسی۔ شاید رونالڈو کو خود بھی اندازہ نہ ہوا ہو کہ ان کی موجودگی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے، لیکن فٹ بال کی تاریخ میں ان کا 957واں گول درج ہو گیا۔ یہ گول النصر کو برتری تو دلا گیا، مگر یہ برتری ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔۔ لیورپول کے سابق مایہ ناز کھلاڑی جیورجینیو وجینالڈم آج النصر کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔ انہوں نے نہ صرف میچ کا پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی، بلکہ جب میچ آخری لمحات میں النصر کی مٹھی میں دکھائی دے رہا تھا، تو 80ویں منٹ میں ایک اور شاندار گول کر کے النصر کا 100 فیصد ریکارڈ خاک میں ملا دیا۔ النصر کے غلبے کے باوجود، میچ 2-2 کے اسکور پر ختم ہوا۔اگرچہ رونالڈو اپنے 1000 گولز کے ہدف کی جانب ایک قدم اور بڑھ گئے ہیں، لیکن النصر کے لیے 10 مسلسل فتوحات کے بعد یہ ڈرا کسی ہار سے کم نہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version