ہومSportsرونالڈو کا النصرکو چھوڑنے کا اشارہ

رونالڈو کا النصرکو چھوڑنے کا اشارہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

آخری میچ کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ سے قیاس آرائیاںتیز

برازیلین کلب کی جانب سے پیشکش کا دعویٰ25 گول کے سیزن کے بعد مستقبل پر بھی سسپنس برقرار

نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔ سعودی پرو لیگ کے آخری میچ میں النصر کے لیے گول کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا جس سے ان کے کلب چھوڑنے کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔رونالڈو نے اپنی النصر جرسی میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ چیپٹر ختم ہو گیا، کہانی ابھی باقی ہے۔ سب کا شکریہ۔‘‘قابل ذکر ہے کہ رونالڈو کا النصر کے ساتھ معاہدہ جون میں ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس سیزن میں 25 گول کیے اور وہ سعودی پرو لیگ کے ٹاپ اسکورر تھے لیکن اس کے باوجود النصر کی ٹیم اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔
آخری میچ میں 99واں گول، ٹیم کوہوئی شکست
الفتح کے خلاف آخری لیگ میچ میں رونالڈو نے گول کیا جو ان کے کلب کیریئر کا 801 واں گول اور النصر کے لیے 99 واں گول تھا۔ تاہم النصر سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہار گئی۔
برازیل کے کلب سے ملا آفر؟
کچھ رپورٹس کے مطابق رونالڈو کو برازیل کے ایک کلب کی جانب سے پرکشش آفرموصول ہوا ہے جس سے انہیں آئندہ فیفا کلب ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 14 جون سے 13 جولائی تک امریکہ میں کھیلا جانا ہے۔ برازیل سے بوٹافوگو، فلومینینس، فلیمینگو اور پالمیراس جیسے بڑے کلب اس میں حصہ لیں گے۔
کیا اب اگلا مرحلہ کلب ورلڈ کپ ہے؟
اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ رونالڈو کلب ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے برازیل کا رخ کریں گے یا ان کے کیریئر کی کہانی میں ایک اور بڑا موڑ آنے والا ہے۔ فی الحال، انہوں نے اشارہ دیا ہے -’’کہانی ابھی جاری ہے…‘‘

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version