ہومSportsرشبھ پنت کی کپتانی نے لکھنؤ کو یادگار جیت دلادی

رشبھ پنت کی کپتانی نے لکھنؤ کو یادگار جیت دلادی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

محمد شامی کی تباہ کن باؤلنگ: محض 9 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور حیدرآباد کے ٹاپ آرڈر کی کمر توڑ دی

حیدرآباد،5 اپریل (یواین آئی ) کپتان رشبھ پنت کی ناقابلِ شکست نصف سنچری (68) اور ایڈن مارکرم کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے سن رائزرز حیدرآباد کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایک گیند باقی رہتے 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں لکھنؤ کی پہلی جیت ہے، جبکہ حیدرآباد کو دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔157 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ کا آغاز متوازن رہا۔ایڈن مارکرم اور مچل مارش نے پہلے وکٹ کے لیے 37 رنز جوڑے۔ مچل مارش 14 رنز بنا کر ایشان ملنگا کا شکار ہوئے۔ایڈن مارکرم نے 27 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ انہیں 10ویں اوور میں شیوانگ کمار نے آؤٹ کیا۔کپتان پنت نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 50 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔ انہوں نے 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔حیدرآباد کی جانب سے ہرش دوبے نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایشان ملنگا اور شیوانگ کمار کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔اس سے قبل، ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سن رائزرز حیدرآباد کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی اور محض 26 رنز پر اس کے 4 بڑے بلے باز (ابھیشیک شرما، ٹریوس ہیڈ، ایشان کشن اور لیام لیونگسٹن) پویلین لوٹ گئے۔محمد شامی نے 4 اوور میں 9 رن دے کر 2 وکٹ لے کر کمر ہی توڑ دی ۔ہینرک کلاسن اور نتیش کمار ریڈی نے پانچویں وکٹ کے لیے 116 رنز کی بڑی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو بحران سے نکالا۔کلاسن نے 41 گیندوں پر 62 رنز اور نتیش ریڈی نے 33 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 156 رنز بنائے۔ لکھنؤ کی جانب سے محمد شامی، پرنس یادو اور اویش خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.