ہومSportsکے ایل راہل ون ڈے سیریز کے لیے اسٹینڈ اِن کپتان مقرر،...

کے ایل راہل ون ڈے سیریز کے لیے اسٹینڈ اِن کپتان مقرر، رشبھ پنت کی واپسی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

گوہاٹی، 23 نومبر (یواین آئی ) ہندوستان کے ون ڈے فارمیٹ میں پہلی پسند وکٹ کیپر بیٹسمین کے ایل راہل کو جنوبی افریقہ کے خلاف آنے والی ون ڈے سیریز کے لیے اسٹینڈ اِن کپتان بنایا گیا ہے۔ باقاعدہ کپتان شبھمن گل اور نائب کپتان شریاس ایئر کے زخمی ہونے کی وجہ سے سلیکشن کے لیے دستیاب نہ ہونے کے سبب، تین میچوں کی سیریز میں قیادت کی ذمہ داری راہل کو سونپی گئی ہے۔ تینوں میچ رانچی (30 نومبر)، رائے پور (3 دسمبر) اور وِشاکھا پٹنم (6 دسمبر) میں ہوں گے۔تلک ورما، رشبھ پنت، رویندر جڈیجا اور رتوراج گائیکواڑ کو حال ہی میں آسٹریلیا دورے میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ اس بار اکشر پٹیل اور محمد سراج اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔ تاہم ایک اہم تبدیلی کے طور پر رشبھ پنت کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پنت کی واپسی کے باوجود نوجوان وکٹ کیپر دھروو جوریل بھی ٹیم میں برقرار رہیں گے۔ اکشر پٹیل، جنہیں آسٹریلیا سیریز میں پہلی پسند لیفٹ آرم اسپنر کے طور پر چنا گیا تھا، جڈیجا کی واپسی کے بعد اپنی جگہ برقرار نہ رکھ سکے۔شبھمن گل ابھی بھی اپنی گردن کی انجری کے معائنے کے لیے ممبئی میں موجود ہیں۔ 26 سالہ گل، جنہیں آسٹریلیا دورے سے قبل ہی ون ڈے کپتانی سونپی گئی تھی، کولکاتا ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران گردن میں چوٹ لگنے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے۔گل اورایئر دونوں کی غیر موجودگی میں، سلیکٹرز نے 15 رکنی اسکواڈ میں تلک ورما اور رتوراج گائیکواڑ کو شامل کیا ہے۔ تجربہ کار روہت شرما اور ویراٹ کوہلی بیٹنگ لائن اپ کی قیادت کریں گے، جبکہ یشسوی جیسوال کو بھی ایک اور موقع ملنے کا امکان ہے۔ہاردک پانڈیا کی دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے نیتیش ریڈی ٹیم میں برقرار رہیں گے۔ ہندوستان کے پاس صرف تین فرنٹ لائن فاسٹ بولرزارشدیپ سنگھ، ہرشیت رانا اور پرسِدھ کرشنا ہوں گے، کیونکہ دو ٹیسٹ میچوں کے بعد سراج اور بمراہ کو یہ سیریز نہیں کھیلائی جائے گی۔ اسپن ڈیپارٹمنٹ میں کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر اور رویندر جڈیجا شامل ہوں گے۔سیریز کا آغاز 30 نومبر کو رانچی میں ہو گا، اس کے بعد ٹیمیں 3 دسمبر کو رائے پور اور 6 دسمبر کو وِشاکھا پٹنم میں دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں مدمقابل ہوں گی۔ سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ ٹی20 میچ بھی کھیلیں گی۔
ہندوستانی اسکواڈ:
روہت شرما، یشسوی جیسوال، ویراٹ کوہلی، تلک ورما، کے ایل راہل (کپتان/وکٹ کیپر)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)،واشنگٹن سندر،،رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو نیتیش کمار ریڈی ہرشیت رانا ، رتوراج گائیکواڑ، پرسِدھ کرشنا، ارشدیپ سنگھ اور دھروو جوریل۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version