ہومSportsآئی پی ایل میں اب 300 رن بنانا بھی ممکن : رنکو...

آئی پی ایل میں اب 300 رن بنانا بھی ممکن : رنکو سنگھ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے نمائندگی کرنے والے رنکو سنگھ کا ماننا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اب اس مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں 300 رنز بنانا ناممکن نہیں ہے۔جیو ہاٹ اسٹار کے شو ‘جنرل بولڈ میں رنکو نے کہا، “میں عام طور پر 5 یا 6 نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں۔ میں نے یوپی اور آئی پی ایل میں ایسا کیا ہے، اس لیے میں اس کی عادی ہوں۔ میں فٹنس پر بہت توجہ دیتا ہوں کیونکہ آئی پی ایل میں 14 میچزہونے کی وجہ سے، اپنے جسم کو برقرار رکھنا اور اچھی طرض سے ریکور کرنا میری ذمہ داری ہے۔ میں ماہی بھائی (مہیندرسنگھ دھونی) سے بھی اکثر بات کرتاہوں۔ وہ مجھے پرسکون رہنے اور میچ کی صورت حال کےئ مطابق کھیلنے کے لئے کہتے ہیں۔ جب آپ پرسکون رہتے ہیں تو چیزیں خود بخود ٹھیک ہوجاتی ہیں۔””رنکو نے کہا، “جب سے میں نے آئی پی ایل میں کھیلنا شروع کیا ہے، میں سیکھتا رہا ہوں۔ میں رسل کو قریب سے دیکھتا ہوں، خاص طور پر وہ آخری اوورز میں کس طرح بلے بازی کرتے ہیں اور کس طرح وہ اپنے جسم کا استعمال طاقت پیدا کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ میں انہیں دیکھتا رہتا ہوں اور اس سے کچھ سیکھتا رہتا ہوں۔”انہوں نے کہا، “آئی پی ایل ایک ایسے مرحلے پر پہنچ گیا ہے جہاں 300 رنز بھی ممکن ہیں۔ گزشتہ سال پنجاب نے کل 262 رنز کا تعاقب کیا تھا۔ اس سیزن میں تمام ٹیمیں مضبوط ہیں اور کوئی بھی 300 رنز تک پہنچ سکتی ہے۔””

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version