میونخ، یکم جون (یو این آئی) پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے یوای ایف اے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں انٹر ملان کو 0-5 سے شکست دے کر پہلی بار یورپی چیمپئنز لیگ کا خطاب جیت لیا۔ہفتے کی شب ایلیانز ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں لوئس اینریک کی نوجوان ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی انٹر ملان پر دبدبہ برقرار رکھا۔پی ایس جی کی جانب سے پہلا گول اشرف حکیمی نے 12ویں منٹ میں کیا۔ اس کے بعد ڈیزائر دوؤ نے 20ویں اور 63ویں منٹ میں گول داغے۔ میچ کا چوتھا گول خویچا کواراتسخلیا نے 73ویں منٹ میں کیا۔ دوسرے کھلاڑی کی جگہ میدان میں آنے والے سینی میولو نے 86ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پی ایس جی یورپی کپ جیتنے والا 24 واں کلب بن گیا۔
