ہومSportsآئی پی ایل 2026 کی تیاریاں:

آئی پی ایل 2026 کی تیاریاں:

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

لکھنؤ سپر جائنٹس اویش خان اور محسن خان کو تربیت کیلئےجنوبی افریقہ بھیجے گی

نئی دہلی، 22 دسمبر (یو این آئی ) اگرچہ انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے سیزن میں ابھی تین ماہ سے زائد کا وقت باقی ہے، لیکن لکھنؤ سپر جائنٹس نے ابھی سے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ فرنچائز نے اپنے مقامی باؤلرز کو جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والی ایس اے 20 لیگ کے دوران اپنی ذیلی ٹیم ‘ڈربن سپر جائنٹس کے ساتھ تربیت حاصل کرنے کیلئےبھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فاسٹ بارز اویش خان اور محسن خان کو ابتدائی طور پر اس تربیتی دورے کیلئے منتخب کیا گیا ہے، جبکہ نوجوان بولر نمن تیواری بھی اس گروپ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ یہ کھلاڑی اگلے ہفتے ڈربن کے لیے روانہ ہوں گے۔ب چونکہ ان کھلاڑیوں کا بی سی سی آئی کے ساتھ کوئی سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ہے اور نہ ہی وہ فی الحال اپنی ریاستی ٹیموں (اسٹیٹ ٹیموں) کی نمائندگی کر رہے ہیں، اس کے باوجود فرنچائز نے پروٹوکول کے تحت بورڈ سے پیشگی اجازت حاصل کر لی ہے۔اویش خان اور محسن خان طویل عرصے سے انجری کے باعث کرکٹ سے دور ہیں۔ ڈربن میں وہ معروف کوچز جیسے لانس کلوزنر، ٹام موڈی اور بھرت ارون کی نگرانی میں اپنی مکمل فٹنس بحال کریں گے۔ایس اے 20 کے دوران بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ ٹریننگ کرنے سے ان کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے قبل اپنی لائن اور لینتھ درست کرنے کا موقع ملے گا۔لکھنؤ سپر جائنٹس نے حال ہی میں ہونے والی منی نیلامی میں رشبھ پنت کی قیادت میں ٹیم کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کھلاڑی خریدے ہیں، جن میں جوش انگلس، اینرک نورکیا اور وانیندُو ہسرنگا شامل ہیں۔ ٹیم کا ہدف آئی پی ایل 2025 کی ساتویں پوزیشن سے اوپر اٹھ کر اگلے سیزن میں خطاب جیتنا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version