شادلو پہلے ہی دن پی کے ایل میں فروخت ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
ممبئی ،یکم جون(ہ س )۔ محمدرضا شادلو چیانیہ نے پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ مسلسل تیسرے سیزن میں 2 کروڑ روپے سے زیادہ کی بولی حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ سیزن 11 کے سب سے قیمتی کھلاڑی کو گجرات جائنٹس نے پی کے ایل 12 پلیئر نیلامی کی پہلی ہی بولی میں 2.23 کروڑ روپے کی بھاری قیمت میں خرید کر حیران کردیا۔ پرو کبڈی کی تاریخ میں یہ چوتھی بلند ترین بولی ہے۔ شادلو کے ساتھ، سیزن 11 کے بہترین ریڈر، دیوانک دلال نے بھی 2 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا۔ گزشتہ سیزن میں پٹنہ پائریٹس کو فائنل تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرنے والے دیوانک کو بنگال واریئرز نے 205.2 کروڑ روپے میں خریدا، جس سے وہ پی کے ایل کی تاریخ کے پانچویں مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔ پی کے ایل 12 کی اس نیلامی میں پہلی بار کیٹیگری اے کے تحت نیا ‘فائنل بڈ میچ ضابطہ کو پہلی بار لاگو کیا گیا، جس کے تحت ٹیموں کو حتمی بولی کی رقم ادا کرکے اپنے جاری کردہ کھلاڑیوں کو دوبارہ سائن کرنے کی اجازت ملتی ہے۔ اس اصول کا استعمال کرتے ہوئے، دبنگ دہلی کے سی نے اپنے اسٹار ریڈر آشو ملک کو دو سیزن کے لیے 90.1 کروڑ روپے میں دوبارہ سائن کیا۔ پٹنہ پائریٹس نے دیپک راجندر سنگھ کو دو سیزن ایف بی ایم کے تحت 86 لاکھ روپے میں برقرار رکھا۔ کیٹیگری اے میں کل پانچ کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی بولیاں لگا کر حاصل کی ۔
